2025-10-18@19:53:08 GMT
تلاش کی گنتی: 23444
«سے جنگ بندی معاہدے»:
شیری رحمٰن—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا، ہم نے کوئی مراعات نہیں مانگیں، حکومت کو وعدے پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمٰن نے کہا کہ جن وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا، ان پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مزید وقت دینے کی بات ہوئی ہے، اگلے ماہ پھر اجلاس میں وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وزیرِ اعظم سےملاقات پر بریفنگ دی، ملک میں غربت کا مقابلہ کرنا ہماری لیے ضروری ہے، جہاں جہاں سیلاب آیا ہم نے ریلیف کا مطالبہ کیا۔پی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے غزہ شہر میں ہسپتالوں اور سکولوں سمیت تباہ شدہ ڈھانچے کی تعمیرومرمت اور اس تک رسائی کو بحال کرنے کے لیے مرکزی سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی امدادی رابطہ کار ٹام فلیچر نے آج مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 'یو این ڈی پی' کے نمائندے جیکو سلیئرز کے ساتھ شہر کے وسطی علاقے الجلاء سٹریٹ کا دورہ کر کے وہاں ملبہ ہٹانے کی کارروائی کا جائزہ لیا۔ غزہ شہر میں شروع کیا جانے والا یہ کام علاقے بھر میں ملبہ صاف کرنے اور ٹھکانے لگانے کے ایک جامع منصوبے کا پہلا قدم...
امریکا میں ڈاکٹروں نے لوگوں کو پکل بال کی بڑھتی مقبولیت سے آنکھ کو لگنے والی چوٹوں میں اضافے سے متعلق خبردار کر دیا۔ پکل بال ٹینس اور بیڈمنٹن کو ملا کر ایک نیا کھیل بنایا گیا ہے۔ جرنل جاما اوپتھلمولوجی میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2005 سے 2024 کے دوران اندازاً 3112 پکل بال سے متعلقہ آنکھ کی چوٹوں کے کیسز سامنے آئے، جبکہ صرف 2024 میں 1250 سے زیادہ کیسز دیکھے گئے۔ تحقیق میں شامل نیو جرسی کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کھیل کے سبب لگنے والی کچھ بدترین چوٹوں میں بصری پردے کا جگہ سے ہل جانا، آنکھ کے ساکٹ ٹوٹنا اور آنکھ سے خون جاری ہونا شامل ہے۔...

’پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کریں‘: وزیر خزانہ کی ابوظہبی کمرشل بینک کے وفد سے ملاقات
امریکا میں وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کے دورے کا چھٹا اور آخری روز اہم مالی و معاشی سرگرمیوں سے بھرپور رہا۔ وزیرِ خزانہ نے ابو ظہبی کمرشل بینک کے سینیئر انتظامی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے وفد کو پاکستان کی جانب سے مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ انہوں نے چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا اور گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کی تجدید سے متعلق پیش رفت کا...
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو تحفظات دور کرنے کیلیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں سے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کے ساتھ اتحاد، پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی، افغانستان کی دراندازی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلاول بھٹو نے شرکا کو وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ بھی دی جس پر سب نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کے بعد شرجیل میمن اور ندیم افضل چن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو تحفظات دور کرنے کیلیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ذرائع کے مطابق کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں سے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کے ساتھ اتحاد، پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی، افغانستان کی دراندازی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلاول بھٹو نے شرکا کو وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ بھی دی جس پر سب نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر شرجیل میمن اور ندیم افضل چن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے تاہم اب تک ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا۔اگر اس ملاقات کو عملی شکل دی جاتی ہے تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔جس کے دوران صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان برسوں سے جاری تنازع اور تلخیوں کے خاتمے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائے تھے۔سی این این کا دعویٰ ہے کہ چند ماہ قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو بھیجے گئے غیر رسمی...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری آئندہ ماہ کے آغاز میں حتمی مراحل میں داخل ہونے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس عمل میں چار بڑی پاکستانی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں جن میں عارف حبیب لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی، ایئر بلیو اور لکی گروپ شامل ہیں۔ ان کمپنیوں نے حکومت سے نجکاری کی شرائط میں نرمی کی درخواست بھی کی ہے تاکہ عمل مزید سہل بنایا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی آئی اے کی نجکاری کی جا رہی ہے، تاہم اس کی قومی شناخت کو برقرار رکھا جائے گا۔ ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی طیاروں پر سے...
اسلام آباد: پاک فوج نے افغان صوبے پکتیکا میں کارروائی کے دوران خارجی گل بہادر گروپ کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے جس میں 70 سے زائد خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات پر ان موثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی مارے گئے جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت...
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امن معاہدے کے تحت ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کردی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ریڈ کراس کے ذریعے انہیں ایک مغوی کی لاش موصول ہوئی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اب تک 28 میں سے 9 مغویوں کی لاشیں واپس مل چکی ہیں۔ حماس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ متعدد لاشیں اب بھی تباہ شدہ عمارتوں اور سرنگوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے میں بھاری مشینری اور وقت درکار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری نے ایسے حالات پیدا کیے ہیں جن میں انسانی باقیات تک پہنچنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔ قبل ازیں...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بطور اتحادی پارٹی حکومت کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بلاول بھٹو پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس مسلم لیگ ن وعدوں پر عملدرآمد وی نیوز
اسلام ٹائمز: ایک طرف حماس ہے جو پورے خلوص اور سچائی سے جنگ بندی معاہدے پر عمل پیرا ہے اور ثالثی کرنے والے ممالک سے بھرپور تعاون میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم مختلف بہانوں سے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے۔ اخبار گارجین کے مطابق 10 اکتوبر 2025ء کے دن غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک صیہونی رژیم کی جانب سے کئی خلاف ورزیوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ جمعہ 13 اکتوبر سے کل 17 اکتوبر تک غاصب صیہونی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 24 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ حماس کے ایک اعلی سطحی عہدیدار نے ان اقدامات کو...
اسرائیل نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملہ کیا، جس میں 9 افراد شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ غزہ کے علاقے الزیتون میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی جنگی طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے فوراً بعد گاڑی میں موجود تمام افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی، غزہ میں امدادی سامان کے داخلے کا مطالبہ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جس کے باعث خطے میں تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ فلسطین کی مزاحمتی...
اسلام ٹائمز: "The Art of Sanctions" کتاب کے مصنف "رچرڈ نیفیو" نے جنوری 2025ء میں امریکی ویب سائٹ "فارن افیئرز" میں ایک مضمون لکھا۔ جس کا عنوان "ایران کیلئے آخری موقع" تھا۔ اس مضمون میں انہوں نے لکھا کہ ایسے وقت میں جب واشنگٹن دیگر علاقوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے، ایران پر حملہ بہت سے وسائل کو جکڑ لے گا۔ اگر حملے کامیاب نہ ہوئے تو امریکہ کی ساکھ کمزور ہو جائیگی۔ بہترین اور پائیدار راستہ، معاہدہ و سفارتکاری ہے۔ ایران کی رفتار سست کرنے کے معاملے میں سفارتکاری کا ریکارڈ کامیاب رہا ہے۔ ترتیب و تنظیم: علی واحدی دس سال قبل آج ہی کے دن، ایرانی جوہری معاہدہ (JCPOA) سرکاری طور پر نافذ ہوا، لیکن اب...
ریپبلکنز اور وائٹ ہاؤس نے احتجاج کو انتہا پسندوں کا اجتماع قرار دیا ہے، لیکن مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، 2600 سے زیادہ ریلیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معیشت، امیگریشن اور صحت کی دیکھ بھال سمیت نئی اور ناکام پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لیے ملک بھر میں سڑکوں احتجاج جاری ہے۔ ’نو کنگ‘ احتجاجی تحریک کے منتظمین کو توقع ہے کہ لاکھوں امریکی شہر کی سڑکوں پر نکل کر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مزید مظاہرے کریں گے۔ 50 ریاستوں میں 2500 سے زیادہ احتجاجی تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جن کا اہتمام 200 سے زیادہ ترقی پسند گروپوں کے اتحاد نے کیا ہے، جس کی قیادت "ناقابل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں امرائے اضلاع کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر سے ضلعی امرا نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی، دعوتی اور تحریکی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ ضلع کی سطح پر عوامی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی تاکہ عوامی مسائل کو منظم انداز میں اجاگر کیا جا سکے اور شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے موثر جدوجہد کی جاسکے۔ اسی طرح ممبرز کنونشنز کے انعقاد، دعوت کے کام میں مزید توسیع اور دعوتی سرگرمیوں کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم...
پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا ۔ اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں ۔ چالیس لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا ۔ میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں لیکن انتہای افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان نے ان تمام احسانات کو فراموش کرتے ہوئے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی جسکا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا ۔ افغانستان کو سوچنا چائیے کہ پاکستان اُسکا برادر اسلامی مُلک ہے لہٰذا کسی ایسے مُلک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشتگردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔
سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بننے کے بعدنئی کابینہ بنانے کا معاملہ جس پرمشاورت تقریباََ مکمل ہوگئی ہے،ایک دو روز میں وزراء کا اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ کے پی اسمبلی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میںنو ،دس اہم محکموں کے وزرا ء کا اعلان ہوگا، باقی ارکان کے نام بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد فائنل ہوں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں نئے اور پرانے چہرے شامل ہوں گے، وزراء کا اعلان اہم محکموں کے امور متاثر ہونے سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت قیامت تک معرکۂ حق کی شکست سے باہر نہیں نکل سکتا، پاکستانی بری، فضائی اور بحری افواج نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔جہانیاں میں سیاسی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے بھارت کے خلاف پاکستان کو عظیم فتح نصیب کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے وطنِ عزیز کا دفاع یقینی بنایا، پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضرب لگائی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کی جانب لے جا رہی ہے، ملکی معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مویشی و ماہی پروری کے محکمے کو ہدایت کی ہے کہ کیٹی بندر (ضلع ٹھٹھہ) اور شاہ بندر (ضلع سجاول) میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کی تجویز تیار کی جائے تاکہ چھوٹے پیمانے کی ماہی گیری کو فروغ دیا جا سکے اور کراچی فِش ہاربر پر دبا ئوکم کیا جا سکے۔ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ دونوں بندرگاہوں کی مجموعی لاگت تقریبا ایک ارب 35 کروڑ روپے ہوگی جبکہ منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔ اس کی مالی معاونت صوبائی اور غیر ملکی ذرائع سے کی جائے گی۔یہ ہدایات وزیراعلیٰ نے وزیراعلی ہائوس...

پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں ، ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی رہنمائوں سے گفتگو
جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فاتح حاصل کی اور بھارت کو ایسی شکست دی جسے وہ تاقیامت یادکھے گا، محنت اور لگن سے پاکستان دنیامیں وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کے گھر آمد کے موقع پر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے تاہم اب تک ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا۔ اگر اس ملاقات کو عملی شکل دی جاتی ہے تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔ جس کے دوران صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان برسوں سے جاری تنازع اور تلخیوں کے خاتمے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائے تھے۔ سی این این کا دعویٰ ہے کہ چند ماہ قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی...
وزیر داخلہ نے کہا کہ اب جموں و کشمیر کے لوگ خود کو پورے ملک کا حصہ سمجھتے ہیں، یہاں پنچایت اور میونسپل انتخابات ہوچکے ہیں، جو جمہوریت کی بحالی کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں اور کشمیر کا ریاستی درجہ "مناسب وقت" پر بحال کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لوگوں کے ذریعہ اٹھائے گئے مطالبات کو اچھی طرح حل کیا جائے گا۔ پٹنہ میں ایک میڈیا کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر نے "یوٹرن" لیا ہے۔ گزشتہ نو ماہ میں کسی مقامی دہشت گرد کی بھرتی نہیں ہوئی، یہ ایک...

امریکا بھر میں ’نو کنگز‘ ریلیوں کی تیاریاں مکمل: ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں افراد کے سڑکوں پر نکلنے کی توقع
امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہفتہ کو ’نو کنگز‘ احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن، تعلیم اور سیکیورٹی سے متعلق پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ پالیسیاں ملک کو بتدریج آمریت کی جانب دھکیل رہی ہیں، جس کے خلاف ہم نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے حق میں احتجاج سے خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا یہ احتجاجی ریلیاں جو بڑے شہروں، مضافاتی علاقوں اور چھوٹے قصبوں میں ہوں گی جون میں ہونے والے اسی نوعیت کے مظاہروں کا تسلسل ہیں۔...

وزیراعلیٰ مریم نوازکی قیادت میں عوام کو صحت کی عالمی معیارکی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، خواجہ عمران نذیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر صحت وآبادی خواجہ عمران نذیر نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر چیئر مین فرحت عالمگیر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال محی الدین اور ایم ایس پی آئی سی عامر رفیق بٹ بھی ہمراہ تھے۔خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی قیادت میں عوام کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،اٹک سے صادق آباد تک عوام کو علاج معالجے کی بہترین اور بلا معاوضہ سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،پی آئی...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان اہم مذاکرات جاری ہیں، جن میں دونوں فریقین سرحد پار دہشت گردی اورخطے میں امن و استحکام پر گفتگو کر رہے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جب کہ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم منیر بھی وفد کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق، افغان وفد کی سربراہی طالبان کے عبوری وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب کر رہے ہیں، جب کہ ان کے ساتھ انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق سمیت دیگر اہم طالبان رہنما بھی شریک ہیں۔ مذاکرات کی میزبانی قطر کے انٹیلی جنس چیف کر رہے ہیں، اور پاکستان اس ملاقات میں دراندازی کے خاتمے پر زور دے رہا ہے۔ ترجمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کرکے احسانات کو فراموش کیا۔48 سالہ شاہد آفریدی نے افغانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں نے افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا، اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، 40 لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا، میں ذاتی طور پر 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، ہماری افواج نے افغانستان کا بھرپور جواب دیا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات بھلا کر سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا، حالانکہ پاکستان ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا ۔ اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں ۔ چالیس لاکھ...
طبی ماہرین نے طویل کوششوں کے بعد لیبارٹری میں انسانی دماغ کی کاپی بنانے میں کامیابی حاصل کرلی، جس سے ماہرین کو دماغی بیماریوں اور پیچیدگیوں کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے میں مدد ملے گی۔ طبی ویب سائٹ کے مطابق ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا تھری ڈی انسانی دماغ کا ماڈل تیار کیا ہے جسے ’ملٹی سیلولر انٹیگریٹڈ برینز‘ (miBrains) کا نام دیا گیا ہے۔ مذکورہ ماڈل دماغ کے تمام اہم خلیات (نیورانز، گلیل خلیات اور خون کی نالیوں) کو ایک ساتھ جوڑتا ہے، یہ ماڈل مریضوں کے خلیات سے بنایا گیا ہے اور اسے جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے حسب ضرورت بنایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مذکورہ انداز میں انسانی دماغ کے ماڈلز کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ سیٹلائٹ ایچ ایس ون تیار کرکے ریموٹ سینسنگ میں دنیا کے بڑے دس ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ۔تفسیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسپیس ایپلیکیشن سپارکو ڈاکٹر محمد فاروق خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم سنگ میل طے کرلیا ، چاند کے مدار تک سیٹلائٹ بھیج چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایچ ایس ون سپارکو کا ڈیٹا سائز مزید بڑھائے گا، مستقبل میں سیٹلائٹ ایپلیکیشنز خود بنائیں گے، سیٹلائٹس مقامی طور پر بنیں گے ہی نہیں بلکہ لانچ بھی پاکستان سے ہوں گی۔ سپارکو نے 2028ء میں چاند پر میڈ ان...
بنگلا دیش میں عبوری حکومت اور سیاسی جماعتوں نے ایک تاریخی اصلاحاتی چارٹر پر دستخط کردیئے تاہم اس کے باوجود سیاسی بحران برقرار ہے اور عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی بڑی سیاسی جماعتوں جماعت اسلامی اور بنگلادیش نیشنل پارٹی کی قیادت نے عبوری صدر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران عبوری صدر محمد یونس اور سیاسی رہنماؤں نے ایک اہم اصلاحاتی دستاویز "جولائی چارٹر" پر دستخط کردیئے۔ جس کا مقصد ملک میں آئندہ انتخابات سے قبل جمہوری استحکام کی نئی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ چارٹر پر دستخط کی تقریب ڈھاکا کی پارلیمنٹ کے سامنے منعقد ہوئی، جس کی قیادت عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ رہنما محمد یونس نے کی۔ عبوری صدر...
اپنی ایک رپورٹ میں نیوز ویک کا کہنا تھا کہ ریاض کے ساتھ دوحہ کی طرز کا معاہدہ، امریکہ کی علاقائی پالیسی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ جو برسوں کی کشیدگی کے بعد امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان روایتی سلامتی کے تعلقات کو بحال کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب ایک جامع دفاعی معاہدے پر امریکہ کی ٹرامپ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ جس کی رو سے ریاض پر ہونے والا کوئی بھی حملہ امریکی سلامتی کے لئے خطرہ تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ، گزشتہ مہینے امریکہ اور قطر کے درمیان ہونے والے معاہدے کی طرز پر ہے۔ جو امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سیکورٹی و فوجی تعاون کو گہرا کرے گا۔ نیز مشرق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکھنو:۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی زد میں ہے اور آپریشن سندور صرف ایک ٹریلر تھا۔راج ناتھ سنگھ نے یہ بیان ہفتہ کے روز لکھنو کے سروجنی نگر میں واقع براہموس ایرو اسپیس یونٹ میں براہموس میزائل کے پہلے بیج کی روانگی کے موقع پر دیا۔بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ آپریشن سندور بھارت کی عسکری برتری اور فتح کی مسلسل روایت کا ثبوت ہے۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ براہموس میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کی خود اعتمادی کا ثبوت ہے، جو ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کا اہم ستون بن چکا ہے۔راجناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکیاں...
ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب 2015 کے جوہری معاہدے کی کسی پابندی کا پابند نہیں رہا، کیونکہ معاہدے کی 10 سالہ مدت 18 اکتوبر 2025 کو ختم ہو چکی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق، معاہدے کی تمام شقیں، بشمول یورینیم افزودگی اور دیگر جوہری سرگرمیوں پر لگائی گئی حدود، اب غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔ یہ تاریخی معاہدہ ایران اور عالمی طاقتوں (امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، چین) کے درمیان طے پایا تھا، جس کے تحت ایران نے جوہری پروگرام محدود کرنے کے بدلے پابندیوں میں نرمی حاصل کی تھی۔ تاہم 2018 میں امریکا کی یکطرفہ علیحدگی کے بعد یہ معاہدہ بتدریج کمزور ہوتا گیا۔ حالیہ مہینوں میں اقوامِ متحدہ کی بعض پابندیاں دوبارہ نافذ کی...
جہانیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔ جہاںیاں میں رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کے گھر آمد کے بعد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور دفاعی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، ڈیڑھ سال میں ملک دیوالیہ ہونے سے باہر نکل آیا اسی طرح چند ماہ پہلے اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان کو بڑی فتح نصیب ہوئی، تینوں افواج نے تاریخ رقم کی، فیلڈ مارشل نے جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا، بھارت...
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ 22 اکتوبر کو وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں قومی ہاکی کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تشکیل اہم موڑ ہے اور خوساختہ عہدیداروں کو گھر جانا ہوگا۔ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی اسپیشل کمیٹی کی رکن شہلا رضا نے کہا کہ پی ایچ ایف کے حوالے سے ہمارے تمام اعتراضات قبول کر لیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے خود ساختہ عہدیداروں کو واپس گھروں کو جانا ہوگا۔ قومی...
جہانیاں: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔ جہاںیاں میں رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کے گھر آمد کے بعد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور دفاعی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، ڈیڑھ سال میں ملک دیوالیہ ہونے سے باہر نکل آیا اسی طرح چند ماہ پہلے اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان کو بڑی فتح نصیب ہوئی، تینوں افواج نے تاریخ رقم کی، فیلڈ مارشل نے جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا، بھارت قیامت تک اس شکست سے...
ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ٹام ہاک میزائل فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ سے ملاقات کے دوران روس پر حملوں کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹام ہاک کروز میزائل حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنگری میں ملاقات پر اتفاق صدر ٹرمپ نے یوکرین کی جانب سے طویل فاصلے کے میزائلوں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جلد از جلد ختم ہونی چاہیے۔ زیلنسکی واشنگٹن اس امید کے ساتھ گئے تھے کہ امریکا سے ایسے میزائل حاصل کر سکیں جو روس کی توانائی اور تیل کی تنصیبات کو...
ویب ڈیسک : پی آئی اے نے نئے بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سے مسقط کے لیے باقاعدہ پروازیں رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہوں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز لاہور سے 29 اکتوبر جبکہ اسلام آباد سے 30 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ دونوں روٹس پر پروازیں ایئربس 320 کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ نئے روٹس کے آغاز سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ اور مسافروں کو سفری سہولتوں میں بہتری حاصل ہوگی۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ترجمان کا کہنا...
کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں ایک رہائشی عمارت میں نصب گیس پریشر مشین اچانک پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دکاندار جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دو مکانات اور چار دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق، دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی، اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، جنہیں مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے باہر نکالا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے ایک دکاندار کی لاش نکالی، جب کہ زخمیوں میں رہائشی...
نئی منی بندرگاہیں کراچی فِش ہاربر کا دباؤ کم کریں گی اور برآمدی معیار بہتر بنائیں گی، منصوبے پر 1.35 ارب روپے لاگت آئے گی اور اسکی تکمیل تین سال میں متوقع ہے، منی فِش ہاربرز کی مالی معاونت صوبائی و غیر ملکی ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ منصوبے کا مقصد ساحلی معیشت کو فروغ دینا اور چھوٹے ماہی گیروں کو سہولت فراہم کرنا ہے، نئی منی بندرگاہیں کراچی فِش ہاربر کا دباؤ کم کریں گی اور برآمدی معیار بہتر بنائیں گی، منصوبے پر 1.35 ارب روپے لاگت آئے گی اور اسکی تکمیل تین سال میں متوقع ہے، منی فِش ہاربرز...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے میدان سے مکمل باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اپنے امیدوار نہیں لاسکے گی کیونکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان نہیں ہے۔(جاری ہے) آزاد منتخب ہونے کی صورت میں امیدوار تحریک انصاف جوائن بھی نہیں کرسکیں گے، نئے قانون کے تحت منتخب کونسلرز کا 30دن میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا لازم ہے، پی ٹی آئی حمایتی کامیاب امیدوار کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی بھی نہیں کرسکے گی۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں 19ماہ سے زیر التواء ہے، پی...

خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کووزارت داخلہ میں بلٹ پروف گاڑیاں خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیر داخلہ محسن نقوی نے گاڑیوں کی چابیاں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے حوالے کیں۔(جاری ہے) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے ہمراہ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا، مگر کیسے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹی 20 ٹیم کی قیادت میں کسی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا اور سلمان علی آغا کو بطور کپتان برقرار رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ون ڈے اور ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی دوسری جانب جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا وار تھا۔وزیر اعلیٰ سند نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر اپنے بیان میں کہا کہ 150 سے زائد جیالوں نے جان کا نذرانہ دے کر جمہوری جدوجہد کو امر کردیا جبکہ 450 سے زائد زخمی جیالے بھی جمہوری جدوجہد میں پی پی کی روایتوں کے امین بنے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پوری زندگی جمہوریت کے لیے جدوجہد میں گزاری۔ جمہوری جدوجہد میں ہی شہید محترمہ نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا اور ملک میں جمہوریت کا سورج ہمیشہ کے لیے طلوع کیا۔انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان...
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کرکے احسانات کو فراموش کیا۔ شاہد آفریدی نے افغانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں نے افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا، اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کیلئے کھول دیں مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، 40 لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا، میں ذاتی طور پر 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت ی، ہماری افواج نے افغانستان کا بھرپور جواب دیا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ افغانستان کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں گرین شرٹس پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اب تک قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں کوئی میچ کامیابی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کو تین میچوں میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے چار میں سے ایک میچ جیتا، دو میں ناکامی کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔میچ سے قبل پاکستان ویمنز اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاری کی تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے...
افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پختونخوا کی عدم شرکت پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے نہ جانے کو افسوسناک قرار دیدیا۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ اتنے اہم اجلاس میں نہیں آتے تو صوبے کے گورنر کو بلایا جانا چاہیے۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا سے متعلق اہم فیصلے ہوئے اور افسوس کہ ہم مشاورتی عمل کا حصہ نہیں تھے۔ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس...
اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں اہم مذاکرات آج ہوں گے۔ وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحا میں افغان طالبان کے نمائندوں سے اہم مذاکرات کرے گا۔ ان مذاکرات میں پاکستان کے خلاف سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے فوری خاتمے اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم افغان طالبان حکام سے توقع رکھتا ہے کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری اور پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے قابلِ تصدیق کارروائی کریں۔...
بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران فتنۂ خوارج کے خطرناک گروپ طارق کچھی گروپ کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹرز ہلاکت ڈاراما: دہشتگرد ’اگلی اننگ‘ نہیں کھیل پائیں گے، جواب اسی شدّت سے دیا جاتا رہے گا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کمانڈر طارق کچھی اور اُس کا قریبی ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈر طارق کچھی کی تشکیل گزشتہ 2 برس سے مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں سرگرم تھا اور وہ طالبان کے لیے بھتہ خوری...
اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں، غزہ کے لیے جدوجہد جاری رہے، ترک صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں اور ہمیں غزہ کے حوالے سے گہری تشویش ہے، کیونکہ وہاں کے عوام کو فوری طور پر شفا اور تعمیر نو کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں پانچویں ترکی-افریقہ بزنس اور اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے لیے سخت محنت کی تاکہ غزہ میں امن قائم ہو سکے اور وہاں کے لوگ سکون کی زندگی گزار سکیں۔اس سے پہلے، صدر اردوان نے اپنے بیان...
پاکستان کے جانب سے افغانستان کے علاقے پکتیکا میں دہشتگردوں کیخلاف کی جانے والی کامیاب کارروائی کو چھپانے کے لیے افغان عبوری حکومت کی جانب سے پاکستانی حملے میں افغان کرکٹرز کی جھوٹی کہانی کا پردہ فاش ہو گیا۔ کرکٹ کا کوئی ریکارڈ یا اسٹیڈیم موجود نہیں صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر واقعی یہ افراد ’کھلاڑی‘ تھے تو پھر وہ ایک ایسی ممنوعہ تنظیم کے زیر قبضہ علاقے میں، گولہ بارود کے ذخائر کے درمیان کیوں مقیم تھے؟ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں نہ کوئی کرکٹ اسٹیڈیم تھا، نہ کلب، اور نہ ہی افغان کرکٹ بورڈ کے ریکارڈ میں ان علاقوں کے 100کلومیٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیڈا سے افسوسناک خبر ہے جہاں اونٹاریو کے شہر آشوا میں ایک بزرگ مسلمان شخص کو مسجد کے قریب قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مقتول 80 سالہ ابراہیم بالا اسلامک سینٹر آف آشوا کے بانی ممبر تھے، جنہیں مسجد کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔اسلامک سینٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہماری کمیونٹی کے ایک محترم بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی، یہ پورے شہر کے لیے دکھ کی گھڑی ہے۔”مقامی مسلم کمیونٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور قاتلوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں...
اسلام آباد سے اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے تاکہ مزید عازمین اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی پرائیویٹ اسکیم کے تحت ساڑھے چار ہزار نشستیں دستیاب ہیں، جبکہ حج آرگنائزرز کو اس سے قبل 17 اکتوبر تک بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ وزارت کے مطابق نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد جاری کر دیا جائے گا۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ 18 اکتوبر کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ پیغام دیا کہ جمہوریت کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اس المناک واقعے کے اگلے ہی روز شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے خود گئیں اور ان کا غم بانٹا، جو ان کی عوام دوستی کی روشن مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سانحۂ کارساز کی اٹھارویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007ء کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین مگر تاریخی باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روز شہید محترمہ بینظیر...
کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ مرکزی ملزم قیصر اقبال کو اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی نیب نے گرفتارکرلیا۔ نیب ذرائع نے کہا کہ ملزم کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ابیٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں عرصہ دراز سے زیر علاج تھا۔ نیب زرائع نے کہا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ اور کنٹریکٹر ممتاز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل کیے، ملزم نے اپنی اہلیہ اور بھانجے کے نام پر کروڑوں روپے کے جائیدادیں بنائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ کو احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائےگا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس کی دنیا میں ایک نیا اور حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے ۔ ملکی وے کہکشاں کے مرکز سے ایک پراسرار چمک زمین کی سمت بڑھ رہی ہے، جس نے ماہرینِ فلکیات کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے م طابق یہ چمک گیما شعاعوں پر مشتمل ہے جو کئی برسوں سے خلائی ماہرین کے لیے ایک پہیلی بنی ہوئی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ روشنی دو ممکنہ ذرائع سے جنم لے سکتی ہے۔ پہلا یہ کہ یہ ڈارک میٹر کے ذرات کے تصادم کا نتیجہ ہے اور دوسرا امکان یہ ہے کہ یہ چمک تیزی سے گھومنے والے نیوٹرون ستاروں کی حرکات سے پیدا ہو رہی ہو۔اگر پہلا مفروضہ درست ثابت ہوتا ہے...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ روایتی میدان میں جیت کی طرح ہمارے پڑوسی کی ہر ریاستی پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔ اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے پاک افغان کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر اکٹھے رہنے کے مستقل قواعد واضح کرنے ہوں گے کیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جا سکتا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ہو گا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر رکھنے اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد...
سرگودھا کے چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں 2 کم سن بچیوں کی پُراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق پانچ ماہ کی جڑواں بچیاں دودھ پی کر سوتے ہوئے انتقال کر گئیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آج میڈیکل بورڈ موت کی وجہ کا تعین کرے گا۔
علی رامے:پنجاب میں ذرائع آمدن کانیاٹیکس پلان جاری، مختلف سروس سیکٹرزسے80ارب محصولات کاہدف ہوگا، محکمہ خزانہ پنجاب نےپلان حکومت کو پیش کردیا۔ تفصیلات کےمطابق انٹرنیٹ،بینکنگ،انشورنس اورہوٹل سیکٹرزٹیکس نیٹ میں سختی سےلایاجائیگا، فوڈڈیلیوری ایپس اورآن لائن ریسٹورنٹس پربھی ٹیکس لگے گا۔ 16ہزاررجسٹرڈریسٹورنٹس کوٹیکس نیٹ میں لانےکافیصلہ کیا گیا، انشورنس سیکٹرسے5ارب روپے وصولی کاہدف مقرر، ٹیلی کام کمپنیوں سے5ارب روپےمحصولات کاتخمینہ لگایا گیا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل کالز پر بھی ٹیکس وصولی کی تیاری، بینکنگ سروسز سے 5 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جائے گا، اسٹاک مارکیٹ بروکریج کمیشنز پر 2 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ پرائیویٹ کنسٹرکشن کمپنیوں سے بھی ٹیکس کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) جہاز رانی کے عالمی ادارے (آئی ایم او) میں بحری جہازوں سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے نئے عالمی قوانین اپنانے سے متعلق بات چیت کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئی ہے۔لندن میں منعقدہ رکن ممالک کے اجلاس میں شریک مندوبین نے نیٹ زیرو فریم ورک پر اختلافات کے باعث اس معاملے پر بات چیت ایک سال کے لیے موخر کر دی ہے۔ اس فریم ورک کا مقصد 2050 تک جہاز رانی کے شعبے سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا خاتمہ کرنا ہے۔اس مجوزہ فریم ورک کو رواں سال اپریل میں اصولی طور پر منظور کیا گیا تھا۔ اس کے ذریعے 'بحری جہازوں سے...

بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، چوہدری انوارالحق
اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو بجلی کی تنصیبات میں درپیش تکنیکی و مالی مسائل اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت بجلی کے ترسیلی نظام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق، وزیر صحت نثار انصر ابدالی، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان اور سیکرٹری برقیات ارشاد قریشی نے شرکت کی۔ سیکرٹری برقیات آزاد کشمیر ارشاد قریشی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز، فیڈرز کی اپگریڈیشن، ٹرانسفارمرز کی مرمت و تنصیب اور گرڈ اسٹیشنز کی موجودہ...
سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کی گئی مختلف شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے بچ پائیں گے؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران کونسل کو موصول ہونے والی شکایات پر آئینی اور قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ممکنہ سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ...

افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں: فیلڈ مارشل
اسکرین گریب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں۔پی ایم اے میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ طالبان رجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں۔ یہ پراکسیاں پاکستان کے اندر گھناؤنے حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، مسلح افواج اور عوام کے تعاون سے یقیناً اس لعنت کو بھی شکست دیں گے، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ دوبارہ جارحیت کی کوشش...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں اور سختی سے خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان 'جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں' ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالیہ آپریشن ’’معرکۂ حق/ بنیان مرصوص‘‘ میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزیدمستحکم کیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ازلی دشمن کے خلاف انتہائی...

پی ٹی آئی کی محبت میں سرکاری نوکری چھوڑنے والے سلیمان شاہ راشدی عمران خان کے بارے میں اب کیا کہتے ہیں؟
پی ٹی آئی کی محبت میں سول سروس چھوڑنے والے افسر سلیمان شاہ راشدی نے عمران خان پر ذاتی مفادات کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان، سیاسی مستقبل اور نسلوں پرانی پیپلز پارٹی سے وفاداری عمران خان کے لیے قربان کی، مگر آخرکار انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کی جدوجہد صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ سلیمان شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اصل مقصد اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے اور اگر وہ کسی کو ساتھ نہ ملا سکیں تو دباؤ اور بیانیے کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے سہولت فراہم کردی۔ نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اب شہری شناختی کارڈ کی تجدید گھر بیٹھے باآسانی کراوسکتے ہیں۔ شہری شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے درخواست جمع کروائیں اور گھر بیٹھے کارڈ وصول کریں۔ نادرا میں موبائل نمبر کیسے اپ ڈیٹ کریں شہری اپنا موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کےلیے اپ ڈیٹ ایپ کو کھول کر، پروفائل سیٹنگز میں جاکر موبائل ایڈٹ کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔ نیا نمبر داخل کرنے کے بعد تصدیق کے لیے ایک ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی...
گجرات کے علاقے کریانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد انجینئر یاسر طفیل نے ناسا کے مشہور ترین منصوبے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ پر کام کیا۔ یہ وہ دوربین ہے جسے کائنات کی سب سے طاقتور آنکھ کہا جاتا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یاسر طفیل نے بتایا کہ وہ 24 سال بعد اپنے پرانے اسکول لوٹے، جہاں کبھی وہ ایک عام طالب علم تھے۔ اب وہ ناسا کے ڈپٹی پورٹ فولیو مینیجر ہیں، جنہوں نے کئی بڑے خلائی منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ بچپن کا خواب اور ستاروں سے دوستی یاسر طفیل نے بتایا کہ بچپن میں جب گاؤں میں بجلی چلی جاتی تو آسمان پر چمکتے ستارے دیکھ کر وہ حیران رہ جاتے تھے۔...
وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کے سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کی جیلوں کے لیے 32 جونیئر سائیکالوجسٹس کی انڈکشن ٹریننگ مکمل کر لی۔ اس موقع پر محکمہ داخلہ میں اسناد کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرپرسن کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق تھے۔ تقریب میں اعلیٰ افسران کی شرکت تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ڈی آئی جی سالک جلال، ڈی آئی جی نوید رؤف، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈائریکٹر پروبیشن اینڈ پیرول عارف عزیز، ڈپٹی سیکرٹری پریزن تہنیت بخاری اور سینئر سائیکالوجسٹ پریزن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ تربیت کے اہم نکات 21 روزہ تربیت کے دوران...
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر بھارت کی سب سے بڑی سنیما چین ‘پی وی آر انوکس’ نے ایک خصوصی ‘شاہ رخ خان فلم فیسٹیول’ کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیسٹیول 31 اکتوبر سے شروع ہو کر 2 ہفتے تک جاری رہے گا، جس میں 30 سے زائد شہروں کے 75 سینما گھروں میں شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلمیں دوبارہ بڑی اسکرین پر دکھائی جائیں گی۔ فلموں کی فہرست میں چنئی ایکسپریس، دیوداس، دل سے، کبھی ہاں کبھی نا، میں ہوں نا، اوم شانتی اوم اور حالیہ بلاک بسٹر جوان شامل ہیں۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ فلمیں صرف میری نہیں، بلکہ اُن ناظرین کی ہیں جنہوں نے...

فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری بارش کا پہلا قطرہ،جی ٹو جی فریم ورک کے تحت معاہدہ اچھا آغاز ہے،وزیراعظم کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے کو دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے،مزید منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں،جو سرکاری ملکیتی ادارے فعال طریقے سے کام نہیں کر رہے، ان کی تنظیم نو کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جی ٹو جی فریم ورک کے تحت متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے لاش وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 28 میں سے صرف 9 مغویوں کی لاشیں مل سکی ہیں۔ حماس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ بیشتر لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاشیں نکالنے کے عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں برآمد کرنا ایک مشکل اور وقت طلب عمل ہے۔ گزشتہ روز حماس نے اسرائیلی پابندیوں کو تباہ شدہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی ریاست نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک بار پھر عالمی کوششوں کو روند کر اپنی جارحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر بمباری کرکے الزیتون کے علاقے میں ایک ہی فلسطینی خاندان کے گیارہ افراد کو شہید کردیا، جس میں 7 بچے اور تین خواتین بھی شامل تھیں۔قابض فوج کی اس جارحیت کا نشانہ بننے والے یہ فلسطینی اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی کو فضائی حملے کا نشانہ بنا دیا گیا اور لمحوں میں سب کچھ ملبے میں تبدیل ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے کسی پیشگی وارننگ کے بغیر غزہ شہر کے گنجان آباد علاقے الزیتون میں کار...
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ المناک واقعہ غزہ شہر کے علاقے الزیتون میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی طیارے نے ایک کار کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے ایک بار پھر امن معاہدے کو پامال کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہداء میں سات معصوم بچے اور تین خواتین شامل ہیں، جو اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ المناک واقعہ غزہ شہر کے علاقے الزیتون میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی طیارے نے ایک کار کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+خبر نگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان سر زمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا تشویشناک ہے۔ وزیراعظم شہباز کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء، وزیراعظم آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی موجود تھے جبکہ خیبرپی کے کے وزیراعلی کے نمائندے اور وفاقی و صوبائی اعلی حکام نے شرکت کی۔ سہیل آفریدی موجود نہیں تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں خوارج کی در اندازی روکنے کی سفارتی و سیاسی اقدامات کے ذریعے بھرپور...
اسرائیل نے ایک بار پھر امن معاہدے کو پامال کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہدا میں سات معصوم بچے اور تین خواتین شامل ہیں، جو اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ المناک واقعہ غزہ شہر کے علاقے الزیتون میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی طیارے نے ایک کار کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جس سے خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان اور یو اے ای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید بن حمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یو اے ای کے ساتھ معاشی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ شیخ محمد بن زید النیہان کا دل پاکستایوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے۔ جب 2024ء میں حکومت میں ہم نے ٹیم ممبرز کے طور پر مشترکہ کوششیں کیں۔ ٹیم ورک کے نتیجے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بین الریاستی آبی معاہدے مقدس ہیں، پانی صرف دریاؤں یا نہروں سے متعلق ہی نہیں ہے بلکہ یہ عوام کی عزت اور زندگی سے متعلق بھی ہے، کسی بھی قوم کو یہ اخلاقی یا قانونی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسروں کے آبی تحفظ کو یرغمال بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے زیر اہتمام روم واٹر ڈائیلاگ کے دوران سندھ طاس معاہدہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ جمعہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق عالمی آبی فورم میں سندھ طاس معاہدے اور بھارت کے مذموم...
لاہور: صوبہ پنجاب کی اپنی ایئر لائن کے قیام کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے گئے، ورکنگ کمیٹی نے ایک ارب روپے فنڈز کی ڈیمانڈ محکمہ خزانہ کو بھجوا دی۔ صوبائی حکومت ایئر پنجاب کے نام سے صوبے کی پہلی ایئر لائن کی منظوری دے چکی ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب حکومت پانچ طیارے لیز پر لینے کا ارادہ رکھتی ہے اور منصوبے کا حتمی تخمینہ لگانے کا عمل ابھی جاری ہے، طیاروں کی لیزنگ کے حوالے سے مختلف کمپنیوں سے بات چیت بھی جاری ہے۔ پنجاب حکومت جلد ایئر اتھارٹی یا بورڈ کی حتمی منظوری دے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو لائسنس کے اجراء کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی۔ ’’ایئر پنجاب‘‘...
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنی سوچ، نظریات اور زندگی سے متعلق مثبت باتوں سے بھی لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کو ’’دسترخوان‘‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اہمیت کے بارے میں مفید باتیں بتاتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو ’دسترخوان‘ پر کھانا کھائیں۔ یہ ہمارے نبیؐ کی سنت ہے۔‘‘ کنگ خان نے کہا کہ ’’پتہ نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں، ’دسترخوان‘ وہ ہوتا ہے جہاں زمین پر...
سعودی رہنماؤں کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی،غزہ جنگ کے دوران ابراہیمی معاہدوں میں شریک ہونا ممکن نہیں تھا مگر اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں،مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں ایران کی طاقت کم ہوگئی ہے،خطے میں ایک نئی سفارتی صف بندی ابھر رہی ہے جس میں سعودیہ کی شمولیت امن اور استحکام کے نئے امکانات پیدا کرسکتی ہے،امریکی صدرکا فاکس کو انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بھی دیگر خلیجی ممالک کی طرح اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔یہ انکشاف انھوں نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ سعودی رہنماؤں کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے۔امریکی صدر...

فیصل آباد ،ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کے باہر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی وصولی کیلیے خواتین کا رش لگا ہواہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ا جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-3ٹنڈوآدم (جسارت نیوز) یہودیوں کو اللہ نے قیامت تک جھوٹاقراردیا،ان کے معاہدوں پراعتبارنہ کیا،مسلم دنیاکوسوچناہوگا،اسرائیل اب بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کررہا، تنظیم تحفظِ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہرمکی،ختم نبوت لائرزفورم کے چیئرمین میئو منظور احمد راجپوت ایڈووکیٹ، ظفر حیات ایڈووکیٹ ، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، پاسبان ختم نبوت سندھ کے حافظ شیر اسامہ بن طاہر ، شبان ختم نبوت سندھ کے امیر محرم علی راجپوت اوردیگر نے جمعہ کے اجتماعات اور تنظیمی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں دنیاپر نہیں قرآن پر اعتماد کرناچاہیے قرآن کہتاہے کہ یہ یہودی ٹولہ کبھی بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا جب کبھی معاہدہ کرے گا توڑے گا ، تو ٹرمپ کی جانب سے کروائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-2ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے زیرِ اہتمام شہید سید جمال شاہ کی 26ویں برسی کی مناسبت سے جیم خانہ ہال میں ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی، جس میں پارٹی کی مرکزی و ضلعی قیادت سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں حیدر چانگ، ڈاکٹر احمد نوناری، بابو جہجھو، اسلم مہندھو، راجہ سوٹھار، شاہنواز سیال، علی حیدر پہنور، گل محمد شاہ، خالد منگسی، ذوالفقار شاہ اور ہوتھ خان گاڈانانی نے سندھ کے موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال سرزمین ہے لیکن یہاں کے باسی آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے افسوس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-8 کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے اعلان پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے دوسرے اور ریزیلینس سسٹینبلٹی فیسلٹی آرایس ایف کے پہلے جائزے کی کامیاب تکمیل ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر پاکستان کو1.2 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوگی۔میاں زاہد حسین نے اس کامیابی پروزیرخزانہ محمد اورنگزیب خان اوران کی معاشی ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پاکستان کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-3 کراچی (کامرس رپورٹر) اے سی سی اے (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس) نے گلوبل ایتھکس ڈے 2025 کے موقع پر اخلاقی قیادت اور دیانت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کو ایک بار پھر اجاگر کیا۔یشیا پیسیفک خطے میں منعقد ہونے والے اس آن لائن ایونٹ میں اے سی سی اے کے ارکان، شراکت داروں اور بزنس لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کیا گیا، جہاں مالیاتی ماہرین کے کردار پر گفتگو کی گئی کہ کس طرح ٹیکنالوجی، پائیداری اور عالمی تغیرات کاروباری دنیا کو نئی شکل دے رہے ہیں اور بدلتی ہوئی سماجی توقعات کے دور میں اعتماد، شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔سیشن کا آغاز اخلاقیات کی اہمیت اور اے سی...