پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں کے دوران پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، جبکہ پارٹی اور وزیر اعلیٰ نے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے مطابق منتخب نمائندے اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ صوابی کا احتجاج صرف ایک ’’ٹوکن احتجاج‘‘ ہے، جس کی باضابطہ کال پارٹی نے جاری نہیں کی۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ایک احتجاج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر بھی جاری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں گورنر راج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لیکن ’’کیا گورنر راج سے حالات بہتر ہوں گے؟‘‘ ان کے مطابق حکومت اقتدار بچانے کے لئے غلط دھمکیاں دے رہی ہے۔دوسری جانب صوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان نیازی کی قیادت میں احتجاجی قافلہ پشاور انٹرچینج سے روانہ ہوا۔احمد نیازی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا احتجاج بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہے اور موٹروے کو صوابی کے مقام پر بند کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک بہنوں کی طرف سے احکامات نہیں آتے احتجاج جاری رہے گا، اور یہ احتجاج صرف صوابی تک محدود ہے۔پشاور سے روانہ ہونے والا قافلہ چارسدہ پہنچ گیا، جہاں 80 سے 100 کارکنوں نے اس کا استقبال کیا، اور قافلہ دوبارہ صوابی کے لیے روانہ ہونے والا ہے۔ تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ کارکنوں کے دو دھڑوں میں تقسیم ہونے کی وجہ سے کمزور پڑا، اور نہ ہی ٹول پلازہ پر کوئی رکن اسمبلی یا بڑا عہدیدار موجود تھا۔پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر علیٰ سہیل آفریدی نے بھی صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ آج ہونے والے اسلام آباد اور راولپنڈی کے احتجاجی مظاہروں میں بھی وزیر اعلیٰ شریک نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے اعلان سے قبل صوبائی قیادت سے مشاورت بھی نہیں کی گئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کا احتجاج پی ٹی ا ئی کے مطابق

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت