راہداری تجارتی مصنوعات کی بارڈر پر کسٹم ڈیوٹی کی وصولی کی نگرانی ضروری ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
مقامی آبادی کے لیے صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم شہباز شریف -- فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ دوطرفہ اور راہداری تجارتی مصنوعات کی بارڈر پر کسٹم ڈیوٹی کی وصولی کی مؤثر نگرانی ضروری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کسٹم ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات سے متعلق ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر اہم جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کے لیے شعبہ جاتی مخصوص تجاویز اور مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو صلاحیتیں بڑھانے کے لیے ریسرچ اور ٹریننگ پر استعمال نہیں کیا گیا، جبکہ برآمدات اور درآمدات کے شعبے میں سفارشات اور اصلاحاتی تجاویز اعداد و شمار کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ بہتر کاروبار اور مضبو ط معیشت سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کے لیے صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے منظور کردہ قومی ٹیرف پالیسی کو انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی صنعتی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ مقامی اور عالمی منڈیوں میں کاروبار کو مسابقتی بناتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف مصنوعات کی کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم 4 روزہ نجی دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم برطانیہ سے نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔
شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ پہنچے اور پھر وہاں سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔
وزیراعظم چار روزہ دورے پر برطانیہ گئے تھے جہاں اُن کا طبی معائنہ بھی ہوا۔