ماہ دسمبر سیاسی اعتبارسے بڑھا اہم رہے گا ،غلام مرتضی جتوئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)دسمبر اہم ہوگا وقت نے میری بات سچ ثابت کر دی ہے 27 ویں کے بعد 28 ترمیم آ رہی ہے، سابق وفاقی وزیراور این پی پی سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے عدالت میں شنوائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ماہ دسمبر سیاسی اعتبار سے بڑھ اہم رہے گا 27 ترمیم پاس ہوگئی 28 ترمیم کی تیاریاں ہورہی ہیںمذکورہ ترمیم میں کچھ چیزیں رہ گئی تو 29 ویں ترمیم بھی آ سکتی ہے این ایف سی ایوارڈ، نئے صوبوں کی بات ہو رہی ہے ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے شاید کچھ منصوبے ہیں جن پر عمل درآمد کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی بار الیکشن میں شکست ہوئی ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں، اسیمبلیاں عوام کے حقوق کیلئے قانون سازی کریں کیونکہ عوام بھوک اور بدحالی کا شکار ہیں لیکن غریب عوام کیلئے سوچنے کی بجائے یہاں پر محلات بن رہے ہیں مخالفین پر جھوٹے مقدمات بن رہے ہیں لیکن فتح حق و سچ کی ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔