پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
پاک فوج کے زیر انتظام خیبر پختونخوا کے علاقے میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا۔
جرگے میں شمالی وزیرستان کے مشران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکا کو خوش آمدید کیا۔
جی او سی میرانشاہ نے شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کے لیے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا۔ اس موقع پر علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ شرکا نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش انتظامی مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں۔
قبائلی عمائدین نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ جرگے کے اختتام پر امن، ترقی اور بہتر انتظامی حکمتِ عملی کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین اور مشران علاقے میں پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑےہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔