خاتون کا لرزہ خیز قتل‘ ملزمان نے شناخت چھپانے کیلیے چہرہ کچل ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کلفٹن چائنہ ٹاون کے قریب گرا ئونڈ سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی جس کا چہرہ مسخ کیا ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاک 2چائنہ ٹاون کے قریب گرانڈ سے ایک خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع معائنہ کے بعد لا ش کو ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او راشد علی نے بتایا کہ مقتولہ کی عمر 40 سے 45 کے درمیان ہے جسے نامعلوم ملزمان نے نامعلوم مقام سے اغوا کے بعد خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی ہاتھ پاوں بندھی چائنہ ٹاون کے قریب گراونڈ میں پھینک دی۔مقتولہ کے پاس ایک پرس ملا جس میں سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت مدد مل سکے جبکہ پرس میں ایک ماسک اور موزے ملے۔مقتولہ کا ایک جوتا لاش کے قریب سے جبکہ دوسرا جوتا اس نے پہنا ہوا تھا ، ملزمان نے شناخت چھپانے کے غرض سے خاتون کے چہرے پر یا تو تیزاب ڈال کر جھلسایا یا پھر اس کا چہرہ کچلا گیا تھا۔جس وقت خاتون کی لاش ملی وہ کم از کم 8 سے 9 گھنٹے پرانی تھی جبکہ مقتولہ کے فنگر پرنٹس حاصل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پولیس جائے وقوع کے قریب سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ لاش پھینکنے کے واقعے میں کوئی مدد مل سکے ۔پولیس حکام نے کہا کہ جناح اسپتال میں خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے محفوظ کرلیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزارت دفاع کی تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو تحلیل کرنے کی ہدایت ‘نوٹیفکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-20
راولپنڈی (آن لائن) وزارت دفاع (ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس ڈپارٹمنٹ) نے پاکستان بھر کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا اس ضمن میں وزارت دفاع نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے فیصلے کے تحت تمام کنٹونمنٹ بورڈز میں نگران بورڈز کی فوری تقرری کا حکم دیا گیا ہے کنٹونمنٹ ترمیمی ایکٹ 2023 کی سیکشن 191(2) کے تحت نگران سیٹ اپ ایک فوجی افسر اور ایک سول ممبر پر مشتمل ہوگا جبکہ نگران سیٹ اپ میں شامل سول ممبر کنٹونمنٹ بورڈز کے آئندہ انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لے سکے گا تبدیلی کے تحت سابقہ فیصلے توثیق کے لئے مقرر کردہ نگران بورڈ کے سامنے رکھے جائیں جبکہ منتخب ممبران حلف کی تاریخ سے آئندہ 4 سال کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے اور بورڈ کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔