ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس میں دوسرا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم مائیکرو سافٹ کا ونڈوز 10 ہے۔مگر مائیکرو سافٹ کی جانب سے اکتوبر 2025 میں ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔خیال رہے کہ ونڈوز 10 کو جولائی 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا اور ایک دہائی بعد کمپنی کی جانب سے اس کی زندگی ختم کی جا رہی ہے۔14 اکتوبر 2025 کو مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ ختم کر دی جائے گی مگر آپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس پر اسے استعمال کر سکیں گے۔البتہ کمپنی کی جانب سے ونڈوز 10 کے لیے سافٹ وئیر اور سکیورٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں کی جائیں گی اور صارفین کو ونڈوز 11 پر سوئچ کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔اس وقت لگ بھگ 43 فیصد کمپیوٹرز میں ونڈوز 10 کو استعمال کیا جا رہا ہے اور متعدد صارفین اسے ونڈوز 11 سے اپ گریڈ کرنے کے خواہشمند نہیں یا ان کا کمپیوٹراس کا اہل نہیں۔اب صارفین کے پاس بنیادی طور پر 3 آپشنز ہیں۔ایک تو یہی ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹر پر ونڈوز 11 کو مفت اپ گریڈ کرلیں، اگر ان کی ڈیوائس اس کی اہل ہے۔دوسرا یہ کہ ایسا نیا کمپیوٹر خریدیں جس میں ونڈوز 11 پہلے سے انسٹال ہو یا کسی متبادل آپریٹنگ سسٹم جیسے میک یا کروم بک پر سوئچ کر جائیں۔تیسرا آپشن یہ ہے کہ ونڈوز 11 کو ابھی بھول جائیں اور ایکسٹینڈ سکیورٹی اپ ڈیٹس (ای ایس یو) پر سائن اپ کریں، تاکہ ایک سال تک ونڈوز 10 پر اپ ڈیٹس موصول ہوتی رہیں۔چونکہ تیسرا آپشن آسان ہے اور اسے مفت بھی حاصل کیا جاسکتا ہے، تو اس پر عملدرآمد کا طریقہ جان لیں۔اگر کمپیوٹر کو سکیورٹی اپ ڈیٹس موصول نہ ہوں تو وقت گزرنے کے ساتھ میل وئیر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھے گا، مگر ای ایس یو سے ایک سال تک ونڈوز 10 کی سکیورٹی مستحکم رہے گی۔ایک موقع پر مائیکرو سافٹ کی جانب سے 12 ماہ کی ایکسٹینشن کے لیے 30 ڈالرز فیس کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، مگر اب ونڈوز 10 کے صارفین کے لیے ایک مفت راستہ دیا گیا ہے۔آپ سیٹنگز، سسٹم اور اباؤٹ میں جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ کمپیوٹر اپ ٹو ڈیٹ ہے یا نہیں۔اگر آپ کمپیوٹر کو گھر میں دیگر افراد سے شیئر کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ سے سائن ان ہوں۔عام طور پر کسی کمپیوٹر میں سب سے پہلے بنایا جانے والا اکاؤنٹ ایڈمنسٹریٹر ہوتا ہے، مگر آپ اسے سیٹنگز اور یور انفو میں جاکر بھی دیکھ سکتے ہیں۔اگر آپ کو ونڈوز 11 اپ گریڈ کا آپشن نظر آئے تو ایسا کرلیں کیونکہ یہ مفت ہے۔اس کے لیے سیٹنگز مینیو میں اپ ڈیٹس اینڈ سکیورٹی کو سلیکٹ کرکے وہاں Enroll now سائن اپ لنک پر کلک کریں۔اگر Enroll now لنک نظر نہیں آرہا تو پھر ممکنہ طور پر کمپیوٹر میں تازہ ترین ونڈوز 10 اپ ڈیٹس انسٹال کرنے کی ضرورت ہوگی۔Enroll now پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے چند آپشنز نظر آئیں گے، جن میں سب سے آسان بیک اپ یور پی سی سیٹنگز ہے۔یہ مفت ہے مگر اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ اس کے لیے آپ کو ڈیٹا بیک اپ کی ضرورت ہوگی۔مگر اس مفت آپشنز کے ساتھ 2 شرائط منسلک ہیں، ایک تو یہ کہ آپ کو اپنی ونڈوز لاگ ان کو مائیکرو سافٹ کی کلاؤڈ آن لائن سروس سے منسلک کرنا ہوگا۔دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو مفت بیک اپ کے لیے صرف 5 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی، جس کے بعد مائیکرو سافٹ ون ڈرائیو سروسز کو ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوگی۔مگر آپ ان فائلز کو روک سکتے ہیں جن کا بیک اپ نہیں چاہتے، اس مقصد کے لیے سیٹنگز اور پھر ون ڈرائیو پر کلک کرکے مختلف آپشنز جیسے ڈاکومنٹس، پکچرز اور ویڈیوز کو ٹرن آف کرسکتے ہیں۔ایک بار جب آپ سائن ان ہو جائیں گے تو ایک پوپ اپ ونڈو سامنے آئے گی جس پر لکھا ہوگا کہ ایڈ دس ڈیوائس ٹو ریسیو ایکسٹینڈ سکیورٹی اپ ڈیٹس، وہاں ایڈ ڈیوائس ٹو Enroll پر کلک کریں۔ایسا کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر کو 12 ماہ تک اپ ڈیٹس کے لیے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مائیکرو سافٹ کی کی جانب سے ونڈوز 10 کے کی ضرورت ونڈوز 11 بیک اپ پر کلک کے لیے

پڑھیں:

دونوں استعفوں پردستخط مستند ہیں : علی امین گنڈا پور  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے استعفوں میں دستخط کے فرق پر اٹھائے گئے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 8 اور 11 اکتوبر کو جمع کرائے گئے دونوں استعفے ان کے مستند دستخطوں کے ساتھ ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو جمع کرایا گیا استعفیٰ گورنر آفس پہلے ہی تسلیم کر چکا ہے اس کے باوجود اب اس پر اعتراضات اٹھانا حیران کن ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ میں دوبارہ واضح کر رہا ہوں کہ 8 اکتوبر اور 11 اکتوبر 2025 کو جمع کرائے گئے دونوں استعفے میرے اصل اور مستند دستخطوں کے ساتھ ہیں۔ اس میں کسی قسم کا ابہام یا تضاد نہیں۔

گورنر کے پی کے نے علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا 

واضح رہے کہ یہ بیان گورنر خیبرپختونخوا کے اُس مؤقف کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دونوں استعفوں میں دستخط ایک جیسے نہیں لگتے، اس لیے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے بعد دستخطوں کی تصدیق کے تناظر میں فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • مایکروسافٹ کی ونڈوز 10 سپورٹ ختم ہونے جارہی ہے، لیکن صارفین کے لیے خوشخبری بھی ہے
  • آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • دونوں استعفوں پردستخط مستند ہیں : علی امین گنڈا پور  
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفدین کو ڈیجیٹل والٹ پر منتقل کرنے کا اعلان
  • کل سے ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگا
  • خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار سامنے آگیا
  • نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگا
  • چین پر 100 فیصد نئے ٹیرف اور سافٹ ویئر برآمدات پر پابندی، ’امریکا دنیا کو چین کو غلام نہیں بننے دے گا‘، صدر ٹرمپ