فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا جس سے 4 خوارجی ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔

تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی ہلاک کردیے گئے۔

اس تمام کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پچھلے دو دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج مارے جاچکے ہیں، آخری خوارج کے خاتمے تک افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کیلئے ڈٹے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں عدالت کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میٹروپولیٹن سیشنز جج کورٹ کے مرکزی دروازے کے باہر اتوار کی دوپہر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت فضلِ ربی (راجن) اور حسیب حولدار کے نام سے ہوئی ہے، جو متعدد مجرمانہ مقدمات کا سامنا کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں مقامی جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شیخ حسینہ کی برطرفی نے بنگلہ دیش میں بھارت کی مداخلت ختم کردی، بنگلہ دیشی صحافی

عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد عدالت میں پیشی کے بعد اپنی موٹر سائیکل کے قریب موجود تھے کہ 4 سے 5 حملہ آور پیدل آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور واردات کے فوراً بعد فرار ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر کھلنا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

حسیب کے بھائی نے بتایا کہ حسیب کو حال ہی میں اسلحہ کیس میں ضمانت ملی تھی اور وہ معمول کی حاضری کے لیے عدالت آیا تھا۔

کھلنا میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر شہاب کریم کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حملہ آوروں کی شناخت اور قتل کی وجہ معلوم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش ڈھاکا عدالت فائرنگ

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید
  • بنوں: میرانشاہ روڈ پر فائرنگ سے  اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
  • بنوں میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکار شہید
  • بنوں میں گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شہید
  • ڈیرہ اسماعیل خان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی, 22 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
  • نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام بنادیے گئے، متعدد دہشتگرد ہلاک
  • کرم  : پولیس  چوکی پر حملہ  ناکام  ‘ 2اہلکار  شہید  4، خوارج  ہلاک 
  • چاغی :گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا
  • کرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید
  • بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں عدالت کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک