میرعلی میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4خوارجی جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے پوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق میر علی میں ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیے گئے۔ الحمدللہ! سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
گزشتہ دو روز کے دوران افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت، آخری خوارجی کے خاتمے تک افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے یوں ہی ڈٹے رہیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز جہنم واصل
پڑھیں:
محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین، کہا خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام ہے، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، قوم کو سکیورٹی فورسز کے دلیر سپوتوں پر ناز ہے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کیا۔
ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کیساتھ والد کو بھی پولیو قطرے پلا دیے
سکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیئے گئے۔