مہمند: سیز فائر کا فائدہ اٹھاکر: درانداز ی کی کوشش ناکام ‘ 50خوارج ہلاک : دیگر واقعات میں 34مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
مہمند (نوائے وقت رپورٹ) ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے، جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری رہا۔ فوٹیج میں آپریشن شروع ہونے سے پہلے خارجیوں کی موومنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سسے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں سرانجام دینے آئے تھے۔ مزید براں آئی این پی کے مطابق پاکستان افغانستان پاک بارڈر طورخم پر کشیدگی کے باعث پانچویں روز بھی سرحد بند ہے جس سے دو طرفہ تجارت، کاروباری سرگرمیاں اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ طورخم بارڈر کی بندش کے باعث پاک افغان شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران 34سے زائد خوارج ہلاک کئے گئے ہیں۔ ان ذرائع کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے ویژن کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سکیورٹی فورسز نے13 سے15 اکتوبر2025 ء کے دوران خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے34 دہشت گرد مار دئیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں18 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے۔ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران8 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری جھڑپ ضلع بنوں میں ہوئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے مزید8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے ممکنہ ٹھکانے کو ختم کیا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کا مقصد ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔ مزید برآں لنڈی کوتل سے نامہ نگار کے مطابق طورخم بارڈر 5 ویں روز بھی بند رہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز نے کے دوران کے مطابق
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔