پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے افغان، بھارتی گٹھ جوڑ بے نقاب کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں اور 4 روز کے دوران 130 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے، قبائلی عوام نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کیے گئے آپریشن میں 18 خوارج مارے گئے، جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے اور ضلع بنوں میں ایک اور کارروائی میں 8 مزید خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے وژن "عزمِ استحکام" کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھیں گے۔ ادھر ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے خوارج کو نشانہ بنایا گیا اور آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم اور بھارت کے درمیان پروپیگنڈا گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا گیا ہے، بھارت فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو پاکستان مخالف عزائم کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے جھوٹے دعوؤں کو بھارتی میڈیا نے خوب اچھالا، تاہم فیکٹ چیک پلیٹ فارم "گروک" نے ان دعوؤں کو جھوٹا قرار دیا۔ پاکستانی دوستی گیٹ کے بارے میں افغان ترجمان کے جھوٹے بیان کی بھی تردید کی گئی کہ گیٹ پاکستان کی سمت مکمل حالت میں موجود ہے جبکہ افغان طالبان نے افغانستان کی جانب آئی ای ڈی لگا کر اپنا گیٹ تباہ کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا "گودی میڈیا" اس وقت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا ترجمان بن چکا ہے، جو فیک ویڈیوز اور جعلی تصاویر کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے آئی ایس پی آر فتنہ الخوارج افغان طالبان کے دوران کے مطابق

پڑھیں:

سڈنی، فضائی کرتب کے دوران 2 طیارے ٹکرا گئے، 1 پائلٹ ہلاک

آسٹریلیا (ویب ڈیسک) سڈنی میں دورانِ پرواز دو چھوٹے طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک طیارہ تباہ ہوگیا اور اس کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

حادثہ سڈنی کے جنوب مغربی حصے میں نیپیئر فیلڈ ایئر فیلڈ کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں طیارے فضائی کرتب کی مشق کے بعد واپس آ رہے تھے۔

حکام کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں موجود پائلٹ کی لاش ملبے سے برآمد کر لی گئی، جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت ایئرپورٹ پر اتر گیا اور اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔ مقامی رہائشیوں کو جائے حادثہ کے قریب جانے سے روک دیا گیا ہے۔

آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے تصادم کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں طیاروں کے پائلٹس ’فریڈم فارمیشن ڈسپلے ٹیم‘ کا حصہ تھے اور دیگر دو طیاروں کے ساتھ ٹیم کی مشق کے دوران حادثہ پیش آیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طیارے آپس میں کس وجہ سے ٹکرائے، تاہم حکام نے تمام تفصیلات جاننے کے لیے جامع تحقیق کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی, 22 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
  • کرم  : پولیس  چوکی پر حملہ  ناکام  ‘ 2اہلکار  شہید  4، خوارج  ہلاک 
  • کرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید
  • سڈنی، فضائی کرتب کے دوران 2 طیارے ٹکرا گئے، 1 پائلٹ ہلاک
  • کرم خرلاچی بارڈر پر پاک افغان جھڑپ، حملہ آور طالبان میں سے دو ہلاک اور دو گرفتار
  • طالبان حکام دہشت گردوں کی سہولت کاری بند کریں،ترجمان پاک فوج
  • افغان طالبان  دہشت گردوں کے سہولت  کار : ڈی  جی آئی ایس پی آر 
  • دہشت گردی اور افغانستان
  • سری لنکا میں سیلاب سے ہلاکتیں 123 تک جا پہنچیں؛ 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر
  • بارڈر مینجمنٹ پر سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر