فتنۃ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھاکے دراندازی کی کوشش ناکام، 50 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
فتنۃ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی میں 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے، فوٹیج میں آپریشن شروع ہونے سے پہلے خارجیوں کی موومنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں سر انجام دینے آئے تھے۔
فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی ناکام کوشش
*مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی - 45 سے 50 خوارج جہنم واصل*سیکورٹی ذرائع
ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو… pic.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اندازی کی کوشش اندازی کی سے 50 خوارج کے دوران
پڑھیں:
ایف آئی اے نے اسلام آباد ائرپورٹ پر جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ مسافروں میں امین خان اور حبیب اللہ شامل ہیں۔
مسافر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیاء جا رہے تھے۔ مسافروں کا تعلق پشاور اور بونیر سے ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹس پر روانگی کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔
مسافروں کے پاسپورٹس پر ملائیشاء آمد کی بھی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے