افغان باشندوں کا انخلاء تیز، مکان دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان باشندوں کو کرایہ پر گھر دینے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دوسری جانب افغان خواتین اور بچوں کی مزاحمت روکنے کیلئے بھی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں 12 ہزار سے زائد افغان بچوں کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا گیا ہے، افغان بچوں کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے انخلاء کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کا سلسلہ تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سپیشل برانچ، پولیس اور دیگر اداروں نے ازسر نوء افغان باشندوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کے سامنے افغان باشندوں کا سراغ لگانے میں درپیش چیلنجز کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب کارروائی کی جائے تو افغان خواتین اور بچے مزاحمت کرتے ہیں، اگر اہلکاروں خواتین کیخلاف کوئی ایکشن لیں تو مرد حضرات اسے غیرت کا معاملہ بنا لیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان خانہ بدوشوں کی بار بار ہجرت اور علاقہ بدلنے کے عمل کو بھی چیلنج قرار دیا گیا ہے۔ اہلکاروں نے بتایا کہ جن افغانیوں کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے، وہ شہر یا علاقہ بدل لیتے ہیں۔ جس سے ان کو ڈی پورٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کو دی گئی بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ریکارڈ کی متعدد فہرستیں مسائل پیدا کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان باشندوں کو کرایہ پر گھر دینے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دوسری جانب افغان خواتین اور بچوں کی مزاحمت روکنے کیلئے بھی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں 12 ہزار سے زائد افغان بچوں کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا گیا ہے، افغان بچوں کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے انخلاء کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کارروائی عمل میں لائی جائے کیخلاف کارروائی ذرائع کے مطابق افغان باشندوں افغان بچوں گیا ہے
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔