---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے برآمدگان پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا غیر متعلقہ اور غیرمنطقی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کا ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا عالمی معیار کے مطابق پچھلے 5 سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے، فنڈ میں موجودہ رقم کے بہترین استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم کو ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے استعمال کیا جائے۔

شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ رقم کو برآمدی سیکٹر کی افرادی قوت کی ٹریننگ اور عالمی معیار کی سہولتوں کے لیے استعمال کیا جائے، ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے تحت جاری پروگرام اور تمام اسکیمز کا بھی تھرڈ پارٹی اڈٹ کروایا جائے، برآمدات میں اضافے کے لیے ٹڈاپ کے کردار کا اصلاحاتی جائزہ اور تشکیل نو کی جائے۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی برآمدی اشیاء کی تشہیر وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، برآمدات میں اضافے کےلیے صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: برآمدات میں اضافے کے اعظم شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی۔ 

واضح رہے کہ 20 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا تھا۔

جنرل ساحر شمشاد کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی کی جنگی تیاریوں کی بھرپور ستائش کی اور قومی سمندری سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے پختہ عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور تینوں مسلح افواج میں مشترکہ کارکردگی مضبوط بنانے میں جنرل ساحر شمشاد کے کردار کو سراہا۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات
  • وزیراعظم کی ملکی برآمدات پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنیکی ہدایت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات
  • وزیراعظم کی برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم کا برآمدات پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کا حکم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ
  • ملکی برآمدگان پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے: وزیراعظم
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات