data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ علاقائی تناؤ، سرحدی خطرات اور افغان طالبان و فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وفاقی وزرا اور متعلقہ اداروں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں، جہاں نیشنل سیکورٹی ڈویژن کی جانب سے ملک کی مجموعی داخلی و خارجی صورتحال پر جامع بریفنگ دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحدی پٹی پر بڑھتی کشیدگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ اجلاس میں پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم اپنے دورۂ مصر کے بارے میں بھی کابینہ ارکان کو آگاہ کریں گے، جہاں انہوں نے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے غزہ اور فلسطینی عوام کے حق میں مضبوط موقف پیش کیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عالمی سطح پر پاکستان کے کردار، سفارتی تعلقات اور امن عمل میں ملک کے مؤثر کردار پر روشنی ڈالیں گے۔

مزید برآں اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے متعدد فیصلوں کی توثیق متوقع ہے، جن میں مختلف وزارتوں کی سفارشات اور مجوزہ بلز پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی سلامتی، معیشت کی استحکام اور سیاسی استحکام حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِاعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے دورہ مصر اور ملائیشیا کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، شیری رحمان و دیگر بھی شریک ہوئے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں رہنماں نے قومی اہمیت کے معاملات پر سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی... چالیس سالہ افغان بلے باز محمد نبی نے مصباح الحق کا منفرد ریکارڈ توڑ دیا مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات چھپانے کے انسانی حقوق کمیشن کے دعوے مسترد پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان جاری، 2500 سے زائد افراد زیرحراست TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور
  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
  • وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعرات  کو طلب کرلیا
  • وزیراعظم نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
  • ملکی سیاسی و معاشی صورتحال؛ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
  • وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا