ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے: برطانوی اخبار
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے: برطانوی اخبار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز
لندن ( آئی پی ایس) برطانوی اخبار دی گار ڈین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ شرم الشیخ میں ٹرمپ نے کئی عالمی رہنماؤں کو زچ کیا، اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی، برطانوی وزیراعظم کو اشارہ دیا کہ جیسے وہ انہیں گفتگو کے لیے بلا رہے ہیں مگر پھر خود مائیک سنبھال کر انہیں شرمندہ کر دیا۔
اخبار نے لکھا کہ واحد رہنما جنہیں معلوم تھا کہ صدر ٹرمپ کوکیسے سنبھالنا ہے، وہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف تھے۔
دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی بہت زیادہ تعریف کی، ایک موقعے پر ٹرمپ نے اسٹیج کی جانب واپس آنا چاہا تو شہباز شریف نے انہیں روک دیا اور اپنی تقریر کا سلسلہ جاری رکھا۔
غزہ امن سربراہ اجلاس: وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات، ٹرمپ نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا
گارڈین کے مطابق ٹرمپ اس تقریب میں 2 گھنٹے سے زیادہ تاخیر سے پہنچے، پہلے انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زائد سے ملاقات پر ان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بہت سا کیش ہے۔ پھر اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کے حسن کی تعریف کی، ہنگری کے صدر وکٹر اور بان کے بارے میں کہا کہ انہیں بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے مگر میں انہیں پسند کرتا ہوں اور اہمیت بھی صرف میری ہی ہے۔
برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے بارے میں کہا کہ وہ کہاں ہیں، ہمیشہ کی طرح میرے پیچھے کھڑے ہیں۔ اسٹارمر سمجھے کہ انہیں بولنے کی دعوت دی جا رہی ہے مگر ٹرمپ نے ایک بار پھر مائیک پر گفتگو شروع کی تو اسٹارمر کو شرمندہ سا ہو کر واپس اپنی جگہ پر جانا پڑا۔
کینیڈا کے وزیراعظم کو شکایت تھی کہ ٹرمپ نے انہیں وزیراعظم کے بجائے صدر کیوں کہا، ٹرمپ نے ان سے کہا کہ شکر کرو میں نے تمہیں کینیڈاکا گورنر نہیں کہا۔
گارڈین کے مطابق واحد رہنما جو ٹرمپ کو سنبھالنے میں کام یاب رہے وہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان صورت حال کے دوران بھارتی حملہ خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا: خواجہ آصف افغان صورت حال کے دوران بھارتی حملہ خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا: خواجہ آصف ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کی پہلی جیت کا خواب چکنا چور، انگلینڈ کیخلاف میچ بارش کے باعث ختم خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے نام فائنل کرنے پر مشاورت، بانی سے منظوری لی جائیگی افغان طالبان نے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی جنگ بندی کی اپیل کی: ذرائع پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ٹرمپ کو
پڑھیں:
غزہ امن معاہدے پر شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کا غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں پر خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو تقریب میں خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی۔
خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر کا امن معاہدہ طے کرانے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج غزہ کے عوام کیلئے تاریخی دن ہے کیونکہ انتھک کوششوں کے بعد امن حاصل کرلیا گیا ہے۔ یہ کوششیں صدر ٹرمپ کی قیادت میں کی گئیں جو حقیقتاً امن کے علمبردار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا تھا، اور آج میں ایک بار پھر صدرٹرمپ کونوبیل انعام دینے کے لیے درخواست کرتا ہوں کیونکہ وہ اس انعام کے حقیقی حقدار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے نہ صرف جنوبی ایشیا میں امن قائم کیا بلکہ لاکھوں کی زندگیاں بچائیں، اور آج شرم الشیخ میں غزہ میں قیام امن کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔