پاک بھارت جنگ میں7 طیارےگرائے گئے تھے، ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے سات طیارے گرائے تھے۔
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اب تک آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں، اور بھارت و پاکستان کے درمیان جوہری جنگ کے امکانات بہت قریب آ چکے تھے۔ اُن کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں سات بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اُن سے کہا کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔ ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم کا اشارہ اس ممکنہ ایٹمی جنگ کی طرف تھا جو دونوں ممالک کے درمیان چھڑ سکتی تھی۔
گفتگو کے دوران ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا، اور وہ اس فیصلے سے خوش ہیں۔
صدر ٹرمپ نے حماس کے حوالے سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے، اور اس مقصد کے لیے امریکی فوج کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی جاری ہے جبکہ امریکا یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
خواہش ہے پاکستان اور بھارت بہترین ہمسائے بن کر رہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں بھارت اور پاکستان بہترین ہمسائے بن کر رہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب دیکھ کر انہیں عظیم رہنما قرار دیا، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے بھارت کے 7 طیارے گرائے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو بھی فیورٹ فیلڈ مارشل قرار دے دیا اور کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور یہ کہوں گا کہ میرے فیورٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر جو کہ یہاں موجود نہیں ہیں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
امریکی صدر نے آج ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی، صدر ٹرمپ نے اس سے قبل کئی بار پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو تجارت کے ذریعے حل کیا۔
ٹرمپ نے اب خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت پرامن ہمسائے بن کر رہیں۔