کانگریس لیڈر نے کہا کہ دہلی کی شدید آلودگی میں پرالی اور پٹاخوں کا حصہ بہت کم ہے، جبکہ سب سے بڑی وجہ گاڑیوں کا دھواں، بے ترتیب ٹریفک، عوامی ٹرانسپورٹ کی تباہی اور کچرے کا جلانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر رہنما سندیپ دیکشت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی موجودہ فضائی صورتحال اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ اسے وہ ذاتی طور پر دھیما زہر اور بڑی ناکامی مانتے ہیں۔ سندیپ دیکشت نے کہا کہ چونکہ ڈاکٹر بھی بتا چکے ہیں کہ دہلی کی آلودہ ہوا ایک عام شہری کی عمر 6 سے 7 سال تک کم کر دیتی ہے، اس لئے یہ مسئلہ صرف سیاسی نہیں بلکہ براہِ راست انسانی زندگی سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال پرالی اور دیوالی کے وقت ہونے والی بحث لوگوں کو اصل مسئلے سے بھٹکاتی ہے، کیونکہ اصل آلودگی پورے سال جاری رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی شدید آلودگی میں پرالی اور پٹاخوں کا حصہ بہت کم ہے، جبکہ سب سے بڑی وجہ گاڑیوں کا دھواں، بے ترتیب ٹریفک، عوامی ٹرانسپورٹ کی تباہی اور کچرے کا جلانا ہے۔

سندیپ دیکشت نے کہا کہ گاڑیوں کی تعداد بڑھنے کو وجہ بتا کر حکومتیں عوام کو گمراہ کرتی ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ٹیکنالوجی بہتر ہونے کے باوجود سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک جام نے آلودگی میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں رات کے وقت گاڑیوں کی اوسط رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹہ تک گر جاتی ہے، جو آلودگی کو 2.

5 گنا بڑھا دیتی ہے۔ انہوں نے دہلی کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو پوری طرح ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2013ء 2014ء میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں آج بسیں آدھی رہ گئی ہیں جبکہ میٹرو کے نئے روٹس کی منصوبہ بندی بھی رکی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسیں، میٹرو اور انفراسٹرکچر بہتر کئے بغیر نجی گاڑیوں کا دباؤ کم نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہلی میں غیر مجاز صنعتیں ناقص ایندھن استعمال کر کے آلودگی پھیلا رہی ہیں اور یہ سب پولیس، ایم سی ڈی اور سیاسی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2004ء 2005ء کے دوران آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو سختی سے بند کیا گیا تھا مگر اب حکومتیں سیاسی فائدے کے لیے خاموش ہیں۔ کچرے کو جلانے کو بھی ایک بڑا سبب قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں ویسٹ سیگریگیشن کا نظام ختم ہو چکا ہے، کچرے کے ڈھیر بڑھ رہے ہیں اور انہیں کھلے میں جگہ جگہ جلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچرے سے تواناتی پیدا کرنے والے پلانٹوں کو سیاست کی نذر کر کے بند کر دیا گیا جبکہ دنیا بھر میں یہی ٹیکنالوجی استعمال ہو رہی ہے۔

سندیپ دیکشت نے کہا کہ حکومتیں سڑکوں پر پانی چھڑکنا یا چند روز کے لئے اسکول بند کرنے جیسے دکھاوے کے اقدامات کرتی ہیں مگر بنیادی وجوہات پر کام نہیں کرتیں۔ انہوں نے آلودگی کے لئے دہلی اور مودی حکومت دونوں کو برابر کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ میں دونوں ہی برابر کے شریک ہیں۔ سندیپ دیکشت نے نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ آلودگی پر قومی سطح کی بحث کرائی جائے، مشترکہ کمیٹی بنے اور ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جو واقعی دہلی کے شہریوں کی جان بچا سکیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سندیپ دیکشت نے کہ دہلی کی

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ

افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا