وزیراعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی صورتحال سمیت قومی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال سمیت قومی اہمیت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین اور محسن نقوی بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر زرداری کو اپنے حالیہ دورۂ مصر اور ملائیشیا سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور امن کوششوں سے متعلق عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا میں ہونے والی ان پیش رفتوں کا بھی جائزہ لیا جو پاکستان کے اسٹریٹیجک اور معاشی مفادات پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔
ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق، وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان ایک ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں حکومت کی مجموعی پالیسیوں، قومی ترجیحات اور اہم فیصلوں کی سمت پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قومی اہمیت کے معاملات پر سیاسی مشاورت کو جاری رکھا جائے گا تاکہ قومی استحکام اور ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔
دوسری جانب، صدر مملکت کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے بھی الگ ملاقات ہوئی، جس میں داخلی اور خارجی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز