اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاف لیول  معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ  یہ اسٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی  بہتری کا عکاس ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی(EFF) اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی (RSF) کے حوالے سے ایک ارب امریکی ڈالرز فنڈ کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر  اظہار اطمینان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے۔ آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت کے بڑھنے کی رفتار اور ادارہ جاتی اصلاحات  پر اطمینان، حکومتی پالیسیوں پر ادارے کے اعتماد کا مظہر ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  وفاقی وزیر خزانہ، وزیر مملکت خزانہ ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور ان کی تمام ٹیم تحسین کی مستحق ہے، جن کی محنت کی بدولت آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ طے پایا ۔ پاکستانی  معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ حکومت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف اسٹاف لیول کا پاکستان اعتماد کا

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ