Express News:
2025-10-15@13:06:47 GMT

ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فتح کے ساتھ آغاز اچھا شگون ہے، شان مسعود

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فتح کے ساتھ آغاز ہمارے لیے اچھا شگون ہے۔

لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف 93 رنز سے فتح کے بعد شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی اچھی رہی، کوشش ہے کہ کارکردگی میں تسلسل لائیں۔

شان مسعود نے کہا کہ ہم نے پچھلے سرکل میں غلطیاں کیں جس وجہ سے آگے نہ جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی پچ تھی کہ جس پر نئے بلے باز کے لیے سیٹ ہونا مشکل تھا۔ دونوں اننگز میں ہماری آخری وکٹیں جلدی گریں جس پر قابو پانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ امام الحق نے اچھا کم بیک کیا ہے اور بڑے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی، بابر اعظم نے بھی دونوں اننگز میں اچھی بیٹنگ کی۔ عبداللہ شفیق نے دوسری اننگ میں اچھی بیٹنگ کی۔

شان مسعود نے کہا کہ شاہین کو نیا گیند نہ کروانا مشکل فیصلہ تھا لیکن بعض اوقات ایسے فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ شاہین ورلڈ کلاس بولر ہیں انہوں نے خود کہا تھا کہ میچ کو بدل دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی ریورس سوئنگ کے لیے بہترین آپشنز ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی کی پچ دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، کارروائی وقت کی ضرورت تھی، راناثنا

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، مسلح افواج نے جو کارروائی کی، یہ وقت کی ضرورت تھی۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے جو کارروائی کی، یہ وقت کی ضرورت ہے جب 30،30 جنازے پڑھے جارہے تھے تو پوری قوم کے دلوں میں یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ  کب تک  جوان سپوتوں کے جنازے پڑھتے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر دل میں یہ بات تھی  اس کا جواب دیا جانا چاہیے اور اتنا ہی موثر دیا جانا چاہیے جتنا جواب کل دیا گیا، اس پر میں وزیراعظم ، صدر پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جواب تو وقت کی ضرورت تھی لیکن جس موثر انداز سے جواب دیا، حق یہ بنتا تھا اور یہی تقاضا ہے، اب سیاسی قیادت کو اس موقع پر لبیک کہنا چاہیے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ اس موقع پر میں ایک مذہبی جماعت جو غزہ مارچ کے نام پر احتجاج کررہی ہے، ان سے کہنا چاہوں گا آپ کے احتجاج میں پرتشدد واقعات ہوئے ہیں، اس حوالے سے مفتی منیب الرحمٰن، مولانا فضل الرحمٰن اور علامہ طاہر اشرفی سمیت دیگر رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ موقع احتجاج کا نہیں، ایسے وقت میں جب افواج اپنے شہدا کے خون کا بدلا لے رہی ہے، آپ بے شک ہماری نہیں سنیں لیکن پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں اور جن شہدا کے خون کا حساب چکایا جارہا ہے، ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہوئے اس احتجاج کو موخر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں سیاست کرنی ہے تو وہ آج اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہو، اگر وہ آج بغیر کسی اگر مگر کے پاک فوج، ان کے شہدا اور پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہےتو اس میں سے ہی ان کے لیے کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔

 

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • مشکل کنڈیشنز میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی ہے، ایڈن مارکرام
  • لاہور ٹیسٹ میں فتح پر چئیرمین پی سی بی کی پاکستان ٹیم کو مبارکباد
  • پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی:محسن نقوی کی مبارکباد
  • بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھیں: علی امین گنڈاپور
  • صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی کے پی میں امن وامان اور دہشت گردی کے مسئلہ کا حل ہے. علی امین گنڈاپور
  • ناقص فارم کے باوجود بابر اعظم نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
  • پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، کارروائی وقت کی ضرورت تھی، راناثنا