برطانوی مہم جو ایلس موریسن کا سعودی عرب کو پیدل عبور کرنے کا تاریخی سفر شروع
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
برطانوی مہم جو اور بی بی سی پریزنٹر ایلس موریسن نے سعودی عرب کو شمال سے جنوب تک پیدل عبور کرنے کے تاریخی سفر کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا۔
مدینہ سے روانہ ہونے والی موریسن 1,370 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے نجراں تک پہنچیں گی۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب اے آئی ڈاکٹر کلینک کھولنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
وہ اس سفر کے دوران جنگلی حیات، قدیم راستوں اور سعودی ثقافت کو دستاویزی شکل میں محفوظ کر رہی ہیں۔
ایلس موریسن اس منفرد مہم کے ذریعے پورے سعودی عرب کو پیدل طے کرنے والی پہلی شخصیت بننے جا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایلس موریسن برطانوی مہم جو بی بی سی پریزنٹر سعودی عرب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایلس موریسن برطانوی مہم جو ایلس موریسن
پڑھیں:
صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا
پاکستان کے لیفٹ ہینڈڈ اوپنر صائم ایوب نے سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میچ میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، جہاں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کر لیے۔
23 سالہ اوپنر نے میچ میں شرکت سے قبل 983 رنز بنا رکھے تھے، صائم نے پاکستان کی اننگز کے پانچویں اوور کی پہلی گیند پر سری لنکن کپتان داسن شاناکا کو آف سائیڈ پر شاندار چوکھے مار کر اپنے ہزار رنز مکمل کیے۔
اس اعزاز کے ساتھ ہی صائم ایوب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز بنانے والے نویں بیٹر بن گئے، اس فہرست میں بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک اور شاہد آفریدی جیسے بڑے نام شامل ہیں۔