برطانوی شہری کا گمشدہ سامان چند گھٹنوں میں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ائرپورٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے برطانوی ڈیٹی کٹو ڈنکن ویر وے کا گم شدہ سامان چند گھنٹوں میں برآمد کرلیا گیا۔ایئرپورٹ تھانے کے کے مطابق برطانوی ڈیٹیکٹو ڈنکن ویر وے اپنی پاکستانی اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے جہاں ایئرپورٹ پر واقع ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ان کا کوٹ، بٹوہ اور چابیاں گم ہوگئیں تھیں۔ایس ایچ او کے مطابق گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا اور چند گھنٹوں میں تمام سامان برآمد کر کے ڈنکن ویر وے کے حوالے کردیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طالبہ کو ہراساں کرنیوالا کینٹین ملازم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایئرپورٹ کے قریب واقع ایک نجی اسکول میں 12 سالہ طالبہ سے مبینہ جنسی ہراسانی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں اسکول کینٹین کا ملازم فراست ملوث نکلا۔ ایس ایس پی ملیر عبد الخالق کے مطابق دو روز قبل ملزم نے اسکول کی ایک کم عمر طالبہ کو ہراساں کیا۔ اسکول انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی تھی، جبکہ انہیں واقعے کا علم بھی گزشتہ روز ہوا۔