Nawaiwaqt:
2025-11-27@21:26:04 GMT

بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔بابر اعظم نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 23 رنز اسکور کیے اور اس دوران انہوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیے ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم نے یہ کارنامہ اپنے 37ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ اب تک وہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ انگلینڈ کے جو روٹ، بین اسٹوکس،زیک کرالی اور آسٹریلیا کے، اسٹیو اسمتھ، لبوشین، ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنےکا اعزاز انگلینڈ کے جو روٹ کے پاس ہے۔ جنہوں نے 69 میچز میں 6 ہزار 80 رنز اسکور کیے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں

پڑھیں:

بنگلا دیشی حکام نے حسینہ واجد کے بینک لاکرز میں موجود 10کلو سونا ضبط کرلیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251127-01-18
ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش میں بدعنوانی کے حکام نے معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے بینک لاکرز سے تقریباً 10 کلوگرام سونا ضبط کر لیا، جس کی قیمت تقریباً 13 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بورڈ آف ریونیو کے سینٹرل انٹیلی جنس سیل (سی آئی سی) کے حکام نے کہا کہ یہ دریافت ستمبر میں ضبط کیے گئے لاکرز کھولنے کے دوران ہوئی۔سی آئی سی کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد ہم نے لاکرز کھولے، جہاں سے سابق وزیرِاعظم کی ملکیت تقریباً 9.7 کلوگرام سونا ملا، جس میں سونے کے سکے، سونے کی اینٹیں اور زیورات شامل تھے۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ حسینہ واجد نے عہدے کے دوران ملنے والے بعض تحائف توشاخانہ میں جمع نہیں کرائے جو کہ قانون کے تحت ضروری تھا۔نیشنل بورڈ آف ریونیو ممکنہ طور پر ٹیکس چوری کے معاملات کی بھی تحقیقات کررہا ہے کہ آیا حسینہ واجد نے بازیاب سونا اپنی ٹیکس فائلنگ میں ظاہر کیا یا نہیں۔نومبر کے شروع میں انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے طلبہ کی زیر قیادت احتجاج کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے الزام میں حسینہ واجد کو موت کی سزا سنائی تھی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
  • بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ، ناپسندیدہ ریکارڈ برابر
  • پی ٹی آئی والے مجھے کیڑوں مکوڑوں سے تشبیہ دیتے تھے، بابر نواز
  • چینی روبوٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • آئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بڑی تبدیلی پر غور
  • موسیٰ خان کی قائد اعظم ٹرافی میں شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک
  • بنگلا دیشی حکام نے حسینہ واجد کے بینک لاکرز میں موجود 10کلو سونا ضبط کرلیا
  • بھارت کو کلین سوئپ: جنوبی افریقی کپتان دنیائے کرکٹ کے دوسرے منفرد کپتان بن گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • کیا ن لیگ نے پنجاب دوبارہ حاصل کرلیا؟