ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
آسٹریلیا نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اتوار کے روز کھیلے گئے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آسٹریلیا کو فتح کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا گیا، جو اُس نے 6 گیندیں باقی رہتے حاصل کرلیا۔ کپتان الیسا ہیلی نے 142 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
ایلیس پیری نے 47 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلتے ہوئے کم گارتھ کے ساتھ مل کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے چار میں سے 3 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ میزبان بھارت مسلسل دوسری شکست کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے ٹاپ 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔
الیسا ہیلی نے میچ کے بعد کہا کہ پورے گروپ پر بہت فخر ہے۔ اختتامی لمحات میں تھوڑا دباؤ ضرور تھا لیکن ہماری بیٹنگ لائن کی گہرائی نے ثابت کردیا کہ ہم 330 جیسے بڑے ہدف کا بھی تعاقب کرسکتے ہیں۔ باولرز نے بھی شاندار واپسی کی، ورنہ ہم 360 سے زائد کا ہدف دیکھ رہے ہوتے۔
یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقی اوپننگ بیٹر نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا اور پراتیکا راول نے 155 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کی مگر بعد میں ٹیم 330 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی اینابل سدھرلینڈ نے 5 وکٹیں حاصل کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کو لڑکھڑا دیا۔
یہ کامیابی خواتین کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا نیا ریکارڈ ہے، جو اس سے قبل اپریل 2024 میں سری لنکا کے جنوبی افریقہ کے خلاف 302 رنز کے تعاقب سے قائم تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا انڈیا کرکٹ ورلڈکپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا انڈیا کرکٹ ورلڈکپ ورلڈ کپ
پڑھیں:
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025: انگلینڈ نے سری لنکا کو89 رنز سے ہرایا، نیٹ برنٹ کی شاندار سنچری
کولمبو: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے 12ویں میچ میں انگلینڈ ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو89رنز سے شکست دے دی، جس سے انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرتے ہوئے سیمی فائنل کی دوڑ کی طرف رواں دواں ۔ آر آر انٹرنیشنل اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے گئے اس دلچسپ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے، جبکہ سری لنکاکی ٹیم 42.4 اوورز میں 164 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ انگلینڈ کی اننگز کی بنیاد رکھنے میں ٹیمی بومنٹ 32 اور ہیتھر نائٹ نے 29 رنز سے اچھا آغاز دیا، لیکن اصل سکور میں اضافہ کا باعث نیٹ برنٹ تھیں، جنہوں نے اپنی 10ویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری (117 رنز، 117 گیندوں پر، 9 چوکے، 2 چھکے) سکور کرتے ہوئے انگلینڈ کو قابل دفاع سکور پر پہنچایا۔ سری لنکا کی انوکا راناویرا نے 33 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کر کے انگلینڈ کو روکنے کی بھرپور کوشش کی مگر نیٹ برنٹ کے 100 رنز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ۔جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن جم کر نہ کھیل سکی اور بالآخر 45.4 اوورز میں 164 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
یہ جیت انگلینڈ کو پوائنٹس ٹیبل میں سیمی فائنل کی طرف جبکہ سری لنکا کو سیمی فائنل سے باہر کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ نیٹ برنٹ کو ملا، جنہوں نے بیٹ اور بال دونوں سے شاندار کارکردگی دکھائی۔دوسری جانب، سری لنکا کی کپتان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہم نے پلان اچھا ایگزیکیوٹ کیا، لیکن ڈراپ کیچز اور بیٹنگ کی ناکامی کے باعث میچ ہار دیا۔”