data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویمنز ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایک روزہ کرکٹ کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ویشاکا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر بھارت کا 331 رنز کا ہدف حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ویمنز ون ڈے کرکٹ میں اس سے قبل 2024 میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں کینگروز کپتان ایلیسا ہیلی نے اننگز کے آغاز کے ساتھ ہی بڑے شاٹس لگا کر بھارتی باؤلرز پر پریشر بڑھا دیا تھا، انہوں نے میدان کے چاروں اطراف خوبصورت شاٹس کھیلے اور شاندار 142 رنز کی زمہ دارانہ بلے بازی کی، اس دوران دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی بیٹر ایلیسا ہیلی نے 21 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے۔

ایشلی گارڈنر 45 اور فیبی لیچ فیلڈ نے 40 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا جبکہ آل رؤنڈر ایلس پیری نے 47 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کی۔

بھارت کی جانب سے شری چرانی نے 3، دپیتی شرما اور امنجوت کور نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 330 رنز بنائے، بھارت کی ٹاپ آرڈر بیٹرز نے زمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

سمرتی مندھانا 80، پرتیکا راول نے 75 رنز بنائے، ہرلین دیول 38، جمیمہ راڈریگز 33 اور رچا گوش نے 32 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو بڑے ٹارگٹ سیٹ کرنے میں مدد فراہم کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے آنابیل سدرلینڈ نے 40 رنز کے عوض 5 شکار کیے جب کہ صوفی مولانا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا

پڑھیں:

کیمرون: 1982ءسے برسراقتدار 92 سالہ پال بیا صدارت کیلیے پھر پُرامید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یاﺅندے:۔ افریقی ملک کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا ایک بار پھر آٹھویں مدت کے لیے الیکشن لڑنے میدان میں اتر آئے ہیں۔ دنیا کے معمر ترین سربراہِ مملکت کہلانے والے پال بیا گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے اقتدار میں ہیں۔

1960ءمیں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد کیمرون کے دوسرے صدر بننے والے پال بیا 1982ءسے مسلسل اقتدار میں ہیں۔ انہوں نے 2008ءمیں آئین میں ترمیم کرکے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی، جس کے بعد وہ ہر الیکشن میں حصہ لیتے رہے۔

2018ءکے انتخابات میں پال بیا نے متنازع طور پر 71 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سال 12 اکتوبر 2025 کو ہونے والے انتخابات میں ان کے خلاف کئی اپوزیشن رہنما بھی میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج 26 اکتوبر تک متوقع ہیں۔ اگر پال بیا ایک بار پھر کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ مزید 7 سال کے لیے صدر رہیں گے، اور اپنی مدت کے اختتام پر ان کی عمر 99 سال ہوگی۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • کیمرون: 1982ءسے برسراقتدار 92 سالہ پال بیا صدارت کیلیے پھر پُرامید
  • بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • دہلی ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
  • ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی
  • ویمنز ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم، آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 331 رنز کا ہدف عبور کرلیا
  • ویمنز ورلڈ کپ: نیٹ سیور برنٹ اور ایکلسٹن کی عمدہ پرفارمنس، انگلینڈ کی سری لنکا کو 89 رنز سے شکست
  •  آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025:  انگلینڈ نے سری لنکا کو89 رنز سے ہرایا، نیٹ برنٹ کی شاندار سنچری
  • ویمنز ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی