ابوظہبی ٹی10 میں لٹل وسیم اکرم نے دھوم مچا دی، اجمان ٹائٹنز نے رائل چیمپس کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
ابوظہبی ٹی10 میں لٹل وسیم اکرم نے دھوم مچا دی، اجمان ٹائٹنز نے رائل چیمپس کو سات وکٹوں سے شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی، اجمان ٹائٹنز کے لیفٹ آرم پےسر وسیم اکرم نے رائل چیمپس کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف دو اوورز میں 2/7 کے شاندار اعداد و شمار حاصل کیے اور اپنی ٹیم کو شیخ زاید اسٹیڈیم میں سات وکٹوں سے فتح دلوائی۔میچ شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔30 سالہ وسیم اکرم، 30 سالہ وسیم اکرم، جو پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کے نام سے موسوم ہیں، نے اس بڑے نام کے ساتھ آنے والے دباؤ اور اعزاز کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد ابھی بھی کرکٹ کھیلتے ہیں اور وہ وسیم اکرم کے بڑے فین تھے، اسی لیے انہوں نے میرا نام رکھا۔ یہ ایک بوجھ ضرور ہے کیونکہ یہ بہت بڑا نام ہے، لیکن میں کوشش کرتا ہوں کہ اس نام کا اچھا خیال رکھوں۔وسیم اکرم نے بتایا کہ انہیں اپنے نام کے اصل مالک سے ملاقات کا موقع بھی ملا اور انہوں نے ان سے قیمتی ٹپس حاصل کیں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے ان سے ملاقات کی اور ان سے ٹپس حاصل کیں۔ میں ان کی ویڈیوز بھی دیکھتا ہوں اور ان کی بولنگ کا مطالعہ کرتا ہوں۔ٹائٹنز کی ٹیم کی کامیابی کے سفر پر بات کرتے ہوئے، جس میں ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد ٹیم نے اگلے دو میچز میں فتح حاصل کی، وسیم اکرم نے درست ٹیم کمپوزیشن کی اہمیت پر زور دیا اورکہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم نے ابتدائی چند میچز کے بعد اپنی صحیح کمپوزیشن تلاش کر لی، اور نتیجہ بہترین آیا۔ ہم اب میچ جیت رہے ہیں اور اگر ہم اسی طرح جاری رکھیں تو مزید میچ جیت سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراجمان ٹائٹنز کی شاندار فتح ، پِیوش چاولہ کا دھواں دار اسپیل، وسٹا رائیڈرز 34 رنز سے شکست اگلی خبرسابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کا راز بتا دیا سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کا راز بتا دیا اجمان ٹائٹنز کی شاندار فتح ، پِیوش چاولہ کا دھواں دار اسپیل، وسٹا رائیڈرز 34 رنز سے شکست اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10سال کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی ابوظہبی ٹی10 کی ٹرافی کی دارالحکومت کے مشہور مقامات پر رونمائی ابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد ابوظہبی T10: رائلی روسو اور معین علی کی طوفانی بیٹنگ، اجمان ٹائٹنز کی رائل چیمپس پر سات وکٹوں سے فتحCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اجمان ٹائٹنز وسیم اکرم نے سات وکٹوں سے ابوظہبی ٹی10 رائل چیمپس
پڑھیں:
محمد وسیم جونیئر کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل
راولپنڈی:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے سری لنکا کے خلاف میچ میں باؤنڈری پر کیچ لے کر شائقین کو حیران کر دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے جہاں شاندار کاکردگی دکھائی وہیں محمد وسیم جونیئر بھی فیلڈنگ میں کسی سے پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے ایک سری لنکن کے کھلاڑی کو رن آؤٹ اور دوسرے کا باؤنڈر پر ناقابل یقین کیچ تھاما۔
محمد نواز کو 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا سب سے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
- Gun fielder. ✅️
- Handy with the bat. ✅️
- Excellent bowler. ✅️
WASIM JR IS A COMPLETE PACKAGE. ???? pic.twitter.com/y4FrJ4oPKe
سری لنکن کھلاڑی کمنڈو مینڈس نے محمد نواز کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی تاہم باؤنڈری پر موجود محمد وسیم نے حیرت انگیز کیچ لے کر بلے باز اور شائقین کو حیران کر دیا۔
محمد وسیم نے جب باؤنڈری پر کیچ تھاما تو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے تو باؤنڈر سے باہر جاتے ہوئے گیند ہوا میں اچھال دی اور دوبارہ باؤنڈری کے اندر آکر کیچ تھام لیا۔
اس طرح، کمنڈو مینڈس 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکن ٹیم 129 رنز کا ہدف ہی دے سکی جسے پاکستان ٹیم نے 15.3 اوور میں حاصل کر لیا۔