سلمان اکرم راجہ کی پشاور میں اجتماعی دعا کے اہتمام کی تجویز پر شیرافضل مروت کا ردعمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پشاور میں اجتماعی دعا کے اہتمام کی تجویز پر شیرافضل مروت کا ردعمل آگیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شیرافضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی یہ تجویز کہ پشاور میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے،واقعی وقت کی ضرورت اور حالات کی سنگینی سے پوری طرح ہم آہنگ ہے،ہم سب ان معصوم اور مظلوم جانوں کے لیے دعاگو ہیں جن کا انتقال 26 نومبر کے سانحے میں ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
تاہم، جس روحانی راستے کا آپ نے انتخاب فرمایا ہے، اس کے ساتھ ایک لطیف مشورہ بھی عرض ہے اگر خان صاحب کی رہائی کی تحریک کو الہامی طاقت دینی ہے،اگر جدوجہد میں وجد اور روحانی توانائی بھرنی ہے،تو پھر قوالی کا اضافہ نہایت موزوں ہوگا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ قوالی نہ صرف دلوں میں جوش پیدا کرے گی بلکہ جماعت کے روحانی مزاج کو بھی تقویت ملے گی اور اس سفرِ نجات میں ایک نیا وجدانی پہلو شامل ہو جائے گا۔اور ہاں، جب یہ سلسلہ چل پڑے تو اگلے مرحلے میں روحانی احتجاج بمع دھمال بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔آخر وہی راستہ انسان کو اس مقامِ یقین تک پہنچاتا ہے جہاں دلیل کمزور پڑ جائے اور وجد کمال دکھا دے۔
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ
جناب سلمان اکرم راجہ صاحب!
آپ کی یہ تجویز کہ پشاور میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے
واقعی وقت کی ضرورت اور حالات کی سنگینی سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔
ہم سب ان معصوم اور مظلوم جانوں کے لیے دعاگو ہیں جن کا انتقال 26 نومبر کے سانحے میں ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور… https://t.
شیرافضل مروت کامزید کہناتھاکہ دوسری جانب، ان مواقع پر تھوڑی سی آہ و زاری بھی شامل کر لی جائے تو سیاسی و روحانی دونوں جہتوں کا حسن دوبالا ہو جائے گا، آپ جیسے صاحبانِ ذوق کے لیے یہ طریقہ یقیناً زیادہ مناسب، زیادہ نتیجہ خیز اور زیادہ دیرپا ثابت ہوگا۔آخر کار، اگر تحریک کو غیبی امکانات کے سپرد ہی کرنا ہے تو پھر راستہ یہی ہےبھی دعا، قوالی، وجد، آہ و زاری اور دھمال…یقین کامل کے ساتھ"
ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پشاور میں اجتماعی دعا سلمان اکرم راجہ شیرافضل مروت اہتمام کی
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے، سلمان اکرم راجا
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے۔
الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے خلاف اپیل کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے سلمان اکرم راجا سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت کریں گے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ عدالت اب قائم کردی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست بھی لگنی ہے۔ فیصلہ کریں گے کہ ایک عدالت کو ہم نہیں مانتے تو اس میں پیش ہونا ہے یا نہیں۔ ہم نے فیصلہ کرنا ہے لیکن تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پیش ہونے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ سہیل آفریدی آج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، انہوں نے قانون کی اطاعت کی۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہری پور انتخابات کے حوالے سے وائٹ پیپر جلد جاری کریں گے۔ ہم قانون کی روح ٹٹولتے رہیں گے۔ علی بخاری نے الیکشن کمیشن کے سامنے اعتراضات رکھے، ہماری استدعا ہے کہ ہر فریق کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی۔ افسران کو تنبیہ کرنا وزیراعلیٰ کا حق ہے۔ ہم اپنا تفصیلی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔ الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ایسی ایک درخواست خیبرپختونخوا میں بھی زیر سماعت ہے، دو جگہوں پر ایک جیسی درخواست پر کاروائی نہیں ہوسکتی۔ ہم نے کسی صورت الیکشن کے عمل میں دخل اندازی نہیں کی۔ آئندہ وزیر اعلیٰ کو یہاں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔