ابوظہبی T10: رائلی روسو اور معین علی کی طوفانی بیٹنگ، اجمان ٹائٹنز کی رائل چیمپس پر سات وکٹوں سے فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز

ابوظہبی: ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں اجمان ٹائٹنز اور کوئٹہ کیولری نے شاندار فتوحات سمیٹتے ہوئے ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا لی۔ ٹائٹنز نے رائل چیمپس کو سات وکٹوں سے مات دی، جبکہ کیولری نے ہو اے ای بلز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق رِائلی روسو اور معین علی کی برق رفتار بیٹنگ نے اجمان ٹائٹنز کو 110 رنز کا ہدف صرف 8.

2 اوورز میں عبور کروا دیا۔ ٹائٹنز کی جانب سے ابتداء اینرِن ڈونلڈ کے 16 رنز سے ہوئی، جس کے بعد الیکس ہیلز (21) اور روسو (37) نے اننگز کو رفتار دی۔ روسو نے چار چوکے اور دو چھکے لگائے، جبکہ اختتامی اوورز میں معین علی نے صرف 10 گیندوں پر ناقابلِ شکست 29 رنز بنا کر ٹیم کو دوسری مسلسل فتح دلائی۔اس سے قبل رائل چیمپس نے جیسن رائے (42) اور برینڈن میکملن (43) کی شراکت سے 80 رنز جوڑے، تاہم ٹائٹنز کے گیند بازوں نے بروقت وار کرتے ہوئے اسکور کو 109/5 تک محدود رکھا۔ٹائٹنز کی جانب سے وسیم اکرم نے صرف 7 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں،

جبکہ کرس گرین نے آخری اوور میں دو مزید وکٹیں لیتے ہوئے چیمپس کی پیش رفت روک دی۔دن کے تیسرے میچ میں کوئٹہ کیولری نے ہو اے ای بلز کو ایک آسان مقابلے میں نو وکٹوں سے شکست دے کر اپنی ناقابلِ شکست پیش قدمی برقرار رکھی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یو اے ای کے محمد وسیم نے صرف 19 گیندوں پر 50 رنز کی تباہ کن اننگز کھیل کر بلز کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیے۔ ایون لوئس بھی 48 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے اور ٹیم نے ہدف 8.2 اوورز میں مکمل کر لیا۔اس سے قبل بلز کی پوری ٹیم محمد عامر کی شاندار گیند بازی کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی۔ عامر نے اپنے پہلے ہی میچ میں 16 رنز کے عوض 4 قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔ فِل سالٹ (31)، روومین پاول (23) اور ٹِم ڈیوِڈ (31) نے مزاحمت کی کوشش کی، مگر بلز صرف 101 رنز تک محدود رہے۔کوئٹہ کی جانب سے خُزیمہ تنویر نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی، عثمان طارق کی ہیٹرک ابوظہبی T10 میں ریکارڈز کی بارش، زمان خان کی ہیٹ ٹرک نے دھوم مچا دی سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافات ابوظہبی ٹی10: محمد عامر کی کپتانی میں کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اجمان ٹائٹنز رائل چیمپس ٹائٹنز کی معین علی وکٹوں سے

پڑھیں:

کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری

پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انکی عبادتگاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکھ برادری کے رہنماء سردار جسبیر سنگھ اور کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنماء خیر محمد شاہین نے کہا ہے کہ آرچر روڈ پر موجود سکھوں کا قدیمی گردوارہ 1953ء سے سینٹ گیبریل سکول قائم تھا، جسے مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ گردوارہ سکھ برادری نے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے سینٹ گیبرل سکول کو دے رکھا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے سکھوں کے مقدس گردوارے کی 90 سالہ پرانی عمارت کو مسمار کرنے کا نوٹس لیکر گردوارے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سکھ برادری کی ہزاروں ایکڑ اراضیات، مقدس مقامات بدستور لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان کی واگزاری کے لئے کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ آرچر روڈ پر واقع گردوارہ کو شری سنگھ بنیاد گرودت سنگھ نے تعمیر کیا تھا اور پرانے بندوبست کے ریکارڈ میں فرد انتقالات انہی کے نام سے اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی گرودت سنگھ ہے۔ جنہوں نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول جو خالصہ کہلاتی تھی کی بنیاد رکھی تھی اور جاتے ہوئے اسکول کی 20 ایکڑ اراضی مقامی بچوں کی تعلیمی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔ یہ عمارت سینٹ گیبرل اسکول یا محکمہ اوقاف کی نہیں، بلکہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ سکھ سبھا کی ملکیت ہے۔ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی عبادت گاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے تجارتی مقاصد کے لئے عمارت کی زمین تجارتی بنیادوں پر فروخت کر دی ہے، اگر یہ درست ہے تو انتہائی تشویش کی بات ہے کہ محکمہ اوقاف متروکہ عمارت کی نگران ہوتی ہے مالک نہیں۔ محکمہ اوقاف سکھوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سکھوں کی متراکہ املاک کو کس طرح قانون کے تحت فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ 2014ء میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کے تمام مقدس مقامات پر جائیدادوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم رہے گا۔ اس کے علاوہ آئین میں تمام اقلیتوں کے مذہبی عمارات کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرچر روڈ کے منہدم مذکورہ گردوارے کو فی الفور اس کی اصل حالت میں بحال کرکے اسے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا