وزیراعلیٰ کی سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میںسیالکوٹ ایئرپورٹ کے قریب 400ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں بھلوال، وہاڑی اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ سعودی سرمایہ کاروں کوآفر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر پنجاب میں 4 انڈسٹریل اسٹیٹ غیرملکی سرمایہ کاروں کو اًفر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ محکمہ فشریز کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیڈمک اور پیڈ مک میں بے ضابطگیوں اور گھپلوں کا سخت نوٹس لیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں فیڈمک اور پیڈمک میں بے ضابطگیاں اور گھپلوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیڈمک اور پیڈمک سمیت تمام انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق پالیسی کا ازسر نو جائز ہ لینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو کامیاب کرنے کے لئے رولز اینڈ ریگولیشن میں ترمیم کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو فیڈمک اور پیڈمک کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میںفیڈمک اور پیڈمک میں متعدد بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ناک کے نیچے فراڈ ہوتا رہا، کسی نے پروا ہ نہیں کی۔ سرکاری اراضی کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز شریف نے انڈسٹریل اسٹیٹ اجلاس میں کیا گیا
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔