data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن اُن خواتین کی عظیم محنت اور قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے جو خاموشی سے پنجاب کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین نہ صرف اپنے گھروں کی بنیاد ہیں بلکہ زراعت، معیشت اور معاشرتی استحکام کی ریڑھ کی ہڈی بھی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی لہلہاتی فصلیں، آباد گھر اور مضبوط معیشت ان خواتین کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہیں جو صبح سے شام تک اپنی محنت سے زمین کو زرخیز بناتی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیہی خواتین محنت، محبت، احساسِ ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی عورت محض ایک محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی تعمیر و ترقی میں ایک اہم فیصلہ ساز اور متحرک کردار کی حامل ہے۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت دیہی خواتین کو صرف فارمر نہیں بلکہ معاشی طور پر بااختیار اور فیصلہ سازی کا حصہ بنانا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنے خاندان اور علاقے کی تقدیر بدل سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے دیہی خواتین کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں کسان کارڈ، لائیو اسٹاک کارڈ اور ہمت کارڈ جیسے منصوبے شامل ہیں جن سے ہزاروں خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔

اسی طرح اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے دیہی خواتین کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ بلاسود قرضے، کاروباری تربیت، لیپ ٹاپ کی فراہمی اور تعلیمی اسکالرشپس کے ذریعے دیہی بیٹیوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دیہی خواتین کے لیے تمام بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بہتر طبی سہولیات حاصل کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ خود روزگار کے فروغ کے لیے مویشی فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں تاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مریم نواز شریف نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ پنجاب کی ہر خاتون محفوظ، خودمختار اور ترقی کے سفر میں مردوں کے شانہ بشانہ نظر آئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دیہی خواتین کے کہا کہ دیہی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی انہوں نے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

---فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس دوران انہوں نے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ اسٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی معیشت کی ترقی میں دیہی خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے، مریم نواز
  • خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے بغیر ممکن نہیں: مریم نواز
  • حکومت پنجاب کا کاروباری افراد کی سہولت کیلئے اہم اقدام
  • بصارت سے محروم افراد کو فعال طور پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،صدرِ آصف علی زرداری کا سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر اظہار تشویش
  • مریم نواز کا سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش، نرخ کم کرنے کی ہدایت
  • گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائیونڈ اجتماع کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں