شہرکےاندروان متوسط علاقوں کی سنی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
سٹی42:شہر کے اندرون اور متوسط علاقوں کی شنوائی کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے 12 ارب روپے سے زائد لاگت کے شاہراہوں کی بحالی اور بیوٹیفکیشن کا بڑا پیکیج منظور کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی اصولی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف کی سڑکوں کی ازسرنو بحالی کی منظوری دی گئی، جبکہ چوکوں اور چوراہوں کی بیوٹیفکیشن اور ری ماڈلنگ منصوبوں کو بھی منظوری حاصل ہو گئی۔ ریلوے اسٹیشن سے آزادی انٹرچینج تک سڑک کی تعمیر و بحالی کا پراجیکٹ 10 ماہ میں مکمل ہوگا جس پر 1 ارب 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
لاہور ہائیکورٹ نے برادرِ نسبتی کے قتل میں سزا ئے موت پانیوالے کو بری کردیا
مصری شاہ اور اس کے گرد و نواح کی سڑکوں کی مرمت اور بہتری کا منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، جس کی لاگت 6 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔ داتا دربار تا بھاٹی چوک ری ماڈلنگ منصوبے کے لیے 1 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل کی مدت 18 ماہ رکھی گئی ہے جبکہ 4 کنال زمین ایکوائر کی جائے گی۔
اسی طرح آؤٹ فال روڈ، ریٹی گن روڈ اور راوی روڈ کی تعمیر و بحالی پر 1 ارب 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ داتا دربار پراجیکٹ کی فنڈنگ ایل ڈی اے کرے گا جبکہ دیگر تمام منصوبوں کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔
پنجاب کےتما م ٹال پلازوں پرپرچی ختم،مکمل ڈیجیٹلائزیشن کافیصلہ
ٹیپا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد تمام منصوبوں کا پی سی ون تیار کرکے منصوبہ بندی و ترقیات (پی اینڈ ڈی) سے باقاعدہ منظوری حاصل کرے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا: علی خورشیدی
- فائل فوٹواپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے، وزیرِقانون سے درخواست ہے جرمانوں میں کمی کی جائے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی خورشیدی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چالان سے متعلق درخواست ہے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے۔
انہوں نے ایوان میں سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ چالان کی مد میں جرمانے کم کرنے چاہئیں، کراچی میں تو کمیرے لگا دیے ہیں، باقی شہروں میں کمیرے کیوں نہیں لگائے گئے؟