City 42:
2025-10-15@12:49:35 GMT

سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

سٹی 42 : پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئی، تاہم صارفین کو اب بھی سوشل میڈیا ایپس پر اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کے دوران مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ٹی سی ایل گروپ کے ترجمان کے مطابق زیرِ سمندر کیبل سسٹم میں نصب ریپیٹر کی مرمت کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی معمول پر آ گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم نے 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے مرمتی کام کا آغاز کیا تھا جو تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہا۔ یہ کام شیڈول مینٹیننس پلان کا حصہ تھا، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی نیٹ ورک سے جوڑنے والے زیرِ سمندر مواصلاتی نظام کی کارکردگی اور استحکام کو بہتر بنانا تھا۔

گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا

مرمت کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور جزوی تعطل کا سامنا رہا۔

پی ٹی سی ایل گروپ نے پہلے ہی صارفین کو ممکنہ سست روی سے متعلق آگاہ کر دیا تھا اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اثرات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی تھی۔

ترجمان کے مطابق مرمت مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ اسپیڈ اور ڈیٹا ٹریفک معمول کے مطابق ہو چکے ہیں، جبکہ لیٹنسی لیولز میں بھی بہتری آئی ہے۔

لاہور بورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، سمندری کیبل کی مرمت کامیابی سے مکمل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (PTCL) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار اور کنیکٹیویٹی بحال کر دی گئی ہے۔ یہ بحالی اس وقت ممکن ہوئی جب بین الاقوامی سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق، انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم نے 14 اکتوبر کی صبح مرمت کا عمل شروع کیا تھا، جو اب مکمل ہو چکا ہے۔ اس دوران کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر رہی، جس کے بارے میں صارفین کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا۔
پی ٹی سی ایل نے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمتی کام کے دوران تعاون اور صبر و تحمل پر ہم ان کے مشکور ہیں، اور کمپنی بہتر سروس کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا کام مکمل، انٹرنیٹ سروس بحال
  • انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، سمندری کیبل کی مرمت کامیابی سے مکمل
  • سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
  • زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمتآج انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی
  • آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سست یا جزوی طور پر معطل رہے گا
  • زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، کل انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی
  • سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان
  • کل انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی
  • انٹرنیٹ سروس 18 گھنٹے تک بند رہے گی: پی ٹی سی ایل نے صارفین کو آگاہ کردیا