لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکپتن شریف میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کیا اور اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ نے اگلے سال مزید 400 الیکٹرک بسیں لانے‘ دسمبر تک پہلے فیز میں 1100 بسیں چلانے‘ ہر گاؤں میں 25 کلومیٹر روڈز کی تعمیر و مرمت اور کسانوں کیلئے ڈی اے پی کھاد پر تاریخی سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنرز کو الیکٹرک بسوں کیلئے تین ماہ میں بس سٹاپ بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نئی سیوریج لائن، ڈرینج لائن اور انڈر واٹر سٹوریج ٹینک بنانے کا اعلان کیا۔ پینے کے صاف پانی کے لئے دور دراز علاقوں میں واٹر ٹینکرز بھیجنے اور پانی کی قلت کی شکار آبادیوں میں صاف پانی گھر گھر پہچانے‘ چھوٹے بڑے شہروں کے لئے بیوٹی فکیشن پلان کی جلد از جلد تکمیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز نے پاکپتن شریف کے شہر کا الیکٹرک بس میں بیٹھ کرڈیڑھ کلو تک سفر کیا۔ پاکپتن شریف شہر پہلے کی نسبت زیادہ صاف اور کلین نظر آیا۔ شہر میں ایک طرف سبزیوں اور پھلوں کی ریڑھیاں منظم طریقے سے لگائی گئی تھیں۔ وزیراعلیٰٖ  نے کہا مجھے پاکپتن میں ڈویلپمنٹ کے کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پنجاب کے 38 اضلاع میں ترقی یکساں طور پر نہیں ہوگی توسمجھا جائے گا کہ پنجاب ترقی یافتہ نہیں ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کو خود ترتیب دیکر صوبے بھر میں لانچ کیا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے۔ پورے صوبے میں کسی تفریق کے بغیر سب شہروں اور تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ مشینری دے رہے ہیں۔ بیٹیاں ہمیشہ گھروں کو ناصرف صاف کرتی ہیں بلکہ چمکاتی اور سجاتی بھی ہیں۔ کوئی سوچ سکتا تھا کہ میانوالی، وزیر آباد، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان اور پاکپتن میں الیکٹرک بسیں آئیں گی۔ چھوٹے شہروں میں سرکاری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی تصور ہی نہیں تھا۔ پنجاب میں زیادہ تر مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام ہوتے رہے۔ بعض شہروں میں ترقیاتی کام سست رہے، ا سی لیے اب ترقیاتی کاموں کا آغاز ان چھوٹے شہروں سے ہوگا۔ الیکٹرک بس پراجیکٹ لوگوں کے دلوں میں گھر کررہا ہے۔ طلبہ کے لئے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے کے لئے الیکٹرک بس ٹکٹ فری ہے۔ اب ترقی بڑے شہروں سے نکل کر چھوٹے شہروں میں جا رہی ہے۔ چھوٹے شہروں میں الیکٹرک بس چلنے سے لوگوں میں خوشی کا سماں ہے۔  پورے پنجاب میں ڈرینج، ڈسپوزل اور ناقص صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر کررہے ہیں۔ واسا صرف لاہور اور چند بڑے شہروں تک محدود تھی۔ 25 شہروں میں واسا کے دفاتر قائم کر دیئے ہیں۔ آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں 90ہزار گھر بن رہے ہیں۔ پوری کوشش کریں گے کہ پانچ سال کے اندر پانچ لاکھ گھر بنا کر دیں۔ گھر صرف لاہور نہیں بلکہ ہر چھوٹے بڑے شہر میں بن رہے ہیں۔  14 لاکھ مزدورں اور ورکرز کو تین ہزار روپے ماہانہ مل رہے ہیں۔ مری اور سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر نے بن کر کام شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں سے بھی مفت ادویات بند کر دی تھیں۔ ہیپاٹائٹس، دل کے امراض، ٹی بی اور انسولین مفت گھروں تک پہنچائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ کا حلف لینے سے پہلے پنجاب میں جرائم کی شرح بلند ترین تھی۔ گزشتہ حکومتوں کی غفلت کی وجہ سے پنجاب جرائم کا گڑھ بن چکا تھا۔ درخواستیں آتی تھیں کہ مزدوروں سے تنخواہیں لوٹ لی جاتی ہیں۔ وسائل کم بھی ہوں تو اگر عوام کی خدمت کا جذبہ ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتا ہے۔ کسانوں کو بلا سود قرض اور مشینری فراہم کررہے ہیں۔ ہمت کارڈ، مینارٹی کارڈ پورے پنجاب میں لانچ کیا ہے۔ پنجاب کے 27 اضلاع سیلاب کی زد میں آئے۔ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا لیکن حکومت کی بروقت اقدامات سے انسانی جانوں کو بچایا گیا۔ ن، م اور ش سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ چالیس سال سے مخالفین ہمیں توڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔ مریم نواز شریف نے بھکر میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اورکزئی میں 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ وطن سے محبت کی داستان رقم کرنے والے شہداء قوم کے سر کا تاج ہیں۔کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کے لئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت نے بریفنگ دی۔ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کیا ہے۔ پنجاب میں گندم کی کمی نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دئیے۔ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں کے زرعی مداخل فراہم کئے گئے۔ پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر موجود ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چھوٹے شہروں الیکٹرک بس مریم نواز گندم کی رہے ہیں بڑے شہر کے لئے کیا ہے

پڑھیں:

نواز شریف کا پیپلز پارٹی سے تنازع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حمایت کا اعلان

پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روز قبل جاتی امرا لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبائی سطح پر پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تجویز دی کہ اگر مریم نواز اپنے بیانات میں نرمی اختیار کریں تو پیپلز پارٹی بھی محاذ آرائی سے گریز کرے گی۔

تاہم نواز شریف نے اپنی بیٹی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے حالیہ بیانات پیپلز پارٹی کی غیرضروری تنقید کا جواب ہیں اور انہوں نے پنجاب کے عوام کی ترجمانی کی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ آنے کی دعوت دیں، موازنہ اور پھر مناظرہ بھی ہوگا، ن لیگ نے بلاول کا چیلنج قبول کر لیا

نواز شریف کے مؤقف کے بعد سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایک سخت پریس کانفرنس میں مریم نواز پر دوبارہ تنقید کی، جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلاول بھٹو پنجاب پیپلز پارٹی سندھ کشیدگی مریم نواز مسلم لیگ ن نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • پاکپتن:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرک بس پروجیکٹ کا افتتاح کررہی ہیں
  • ن، ش اور م سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب
  • مخالفین یاد رکھیں، نون، میم اور شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، مریم نواز
  • نون، میم اور شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، چچا شہباز شریف سے لڑائی کی افواہوں پر مریم نواز کا رد عمل
  • چھوٹے شہروں کی ترقی اولین ترجیح؛ پنجاب میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں  دوڑیں گی، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پاکپتن میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  •  وزیراعلیٰ مریم نواز کا پاکپتن کی عوام کو بڑا تحفہ, الیکٹرک بس کا افتتاح 
  • نواز شریف کا پیپلز پارٹی سے تنازع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حمایت کا اعلان
  • 3گھنٹے ویڈیو لنک اجلاس : صفائی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ‘ پنجاب میں سرکاری ارضی پر گندم کاشت کرائی جائے : مریم نواز