اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ ججوں کو ووٹ دیتے نہیں عدالتیں بند کر دیں۔ عدات میں سپریم کورٹ بار کے آئندہ انتخابات کا ذکر آیا تو عدالت میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ ایک کیس میں وکیل کو 16 اکتوبر کی تاریخ دی۔ اس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 16 اکتوبر کی تاریخ نہ رکھیں، اس روز تو سپریم کورٹ بار کے الیکشن ہیں۔ یہ سن کر جسٹس محسن اختر کیانی نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ بار کے الیکشن ہیں تو ان سے کہیں پھر عدالتیں بند کر دیں۔ ججوں کو تو ووٹ دیتے نہیں آپ، ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں۔ جج کے ان ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اُٹھے۔ بعد ازاں عدالت نے 16 اکتوبر کی دی گئی تاریخ برقرار رکھی۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عمران کے وکیل کی توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251008-8-7
اسلام آباد:(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی تاہم عدالت نے منظورکرنے کی بجائے کہاہے کہ اس کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔یہ ریمارکس جسٹس راجا انعام امین منہاس نے منگل کے روزدیے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجاانعام امین منہاس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں، بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں عدالت نے بری کر کے گھر جانے کا کہا، بریت کے بعد اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پہلے تفتیش میں تحائف اکٹھے کیے تو بلغاری سیٹ الگ کر دیا کہ اسے بعد میں دیکھیں گے، اسلام آباد میں ایسی کوئی ایجنسی نہیں جس نے توشہ خانہ کیس میں تفتیش نہیں کی، پہلے الیکشن کمیشن، پھر نیب، پھر ایف آئی اے اور ایک تھانہ کوہسار میں بھی مقدمہ ہے، آپ کی عدالت میں ریلیف ملنے کے بعد مجھے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت پیش ہونا ہے، ان سب میں ایک ہی چیز مشترکہ ہے اور وہ ہے نیب، یعنی پہلے بھی نیب نے تفتیش کی اور دوبارہ بھی، نیب نے تفتیش شروع کی تو پھر ایف آئی اے آگئی۔ انہوں نے کام شروع کیا، قوانین کا تحفظ حاصل ہے کہ ایک کیس میں بار بار سزا نہیں ہوسکتی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ جج صاحب کو کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیں جس پر جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کہا کہ اس کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس انعام امین منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو کیس سے متعلق تمام عدالتی فیصلوں کے حوالہ جات جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ سماعت بعد میں بتائی جائے گی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • 26ویں آئینی ترمیم ٹھیک تھی یا غلط فی الحال عدالت نے معطل نہیں کی،آپ ترمیم کو آئین کا حصہ سمجھتے ہیں تب ہی چیلنج کیا ہے،جسٹس مسرت ہلالی کا حامد خان سے مکالمہ
  • ججوں کو توووٹ دیتے نہیں آپ،ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں،کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے تذکرے پر جسٹس محسن اختر کیانی  کا وکیل سے مکالمہ
  • عمران کے وکیل کی توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا
  • سپریم کورٹ، اسلام اباد ہائیکورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی درخواستوں پر نمبر الاٹ
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ، 26ویں ترمیم کیس کی سماعت براہِ راست دکھائی جائے گی
  • اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے پر جسٹس محسن اختر برہم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت
  • ایجنسیوں کا ججز تقرر یا تبادلے میں آئینی کردار نہیں، جسٹس شکیل
  • ڈنمارک کے جج محمد احسن کا سپریم کورٹ اسلام آباد کا دورہ