اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اگر کسی ‘‘نئے معمول’’ کی بات کرے گا تو پاکستان اس کا جواب ایک نئے اور موثر عسکری ردعمل سے دے گا۔  (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی جس میں پاک فوج نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے حالیہ سیلاب کے دوران سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیے گئے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں فوج کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ فورم نے جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، ابھرتے ہوئے خطرات اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج وطنِ عزیز کے دشمنوں کے عزائم کو ہر سطح پر ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ فورم نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی، جرائم اور سیاسی سرپرستی کے مابین موجود گٹھ جوڑ جو ریاست اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے، کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فورم نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز اور غیر ذمہ درانہ بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے جنگی جنون کو ہوا دینا اس کی پرانی روش ہے، جس کا مقصد اندرونی سیاسی مفادات کا حصول ہے۔ فورم نے واضح کیا کہ بھارتی جنگی بیان بازی خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت اگر کسی ‘‘نئے معمول کی بات کرے گا تو پاکستان اس کا جواب ایک نئے اور مؤثر عسکری ردعمل سے دے گا۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہوں جیسے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کے نیٹ ورکس کو ہر سطح پر ختم کرنے کے لیے جامع انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رکھی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان کی حالیہ اعلیٰ سطح کی سفارتی سرگرمیوں کو سراہا گیا اور عالمی و علاقائی امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فورم نے پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کا خیرمقدم کیا، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ اجلاس نے فلسطینی عوام کے حق میں غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ فورم نے دو ریاستی حل کی حمایت دہراتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست، 1967 کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے کے اصولی مؤقف پر پاکستان قائم ہے۔ فیلڈ مارشل نے تمام کمانڈرز کو ہدایت دی کہ وہ آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، جسمانی فٹنس، اختراعات اور تیز ردعمل کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں۔ فیلڈ مارشل نے یقین ظاہر کیا کہ پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل نے کا اعادہ کیا کہ بھارت پاک فوج فورم نے کے لیے عزم کا کیا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار