کراچی: دھماکا خیز مواد رکھنے کا مقدمہ، 3 کالعدم ٹی ٹی پی کارندوں کو 2، 2 مرتبہ عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 کارندوں کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو 2، 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ مجرموں پر 2، 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے کالعدم تنظیم کے3 کارندوں کو 24،24 سال قید کی سزادورانِ سماعت پراسیکیویشن نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان کو خفیہ اطلاع پر قائد آباد روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوئے تھے۔
پراسکیویشن نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے دہشت گردی کو ناکام بنایا، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔