2025-07-08@13:52:23 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«کے ایس ای 100 انڈیکس»:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا مگر بعد میں سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر خریداری کا رجحان اپنایا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 134,000 کی سطح عبور کر گیا۔ دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر انڈیکس 743.53 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 134,113.67 کی سطح پر موجود تھا، جو کہ 0.56 فیصد کا اضافہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اہم اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو موجودہ تیزی کا رجحان مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال کا شاندار آغاز، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں 133,000 کی سطح عبور کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس سی بینچ مارک انڈیکس 133,257.44 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ 1,308.38 پوائنٹس یا 0.99 فیصد اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش سے وابستہ کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کے شعبوں میں دیکھی گئی، بڑی کمپنیوں جیسے کہ اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایففرٹ، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز سبز رنگ...

پی ایس ایکس میں کاروبار کا شاندار آغاز، انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی بلندی پر پہنچ گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی کے سال کے پہلے روز ہی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب کہ مارکیٹ میں مسلسل ساتویں روز کاروبار کا شاندار انداز میں آغاز ہوا ہے۔پیر کو کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1187 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 137 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے کا احوال:گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 7570 پوائنٹس اضافے سے 131949 پر بند ہوا اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 7629 پوائنٹس کے...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز آج مسلسل دوسرے دن قائم ہو رہے ہیں، اس دوران انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بدھ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 704 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 904 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے سبب زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس کی بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے تھے، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 27 ہزار، ایک لاکھ 28 ہزار اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اتار چڑھاو کے بعد معمولی تیزی دیکھی گئی ،انڈیکس 1لاکھ20ہزار کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے سے زاید کااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 52.35فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوپہلے سیشن کے دوران آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 826پوائنٹس بڑھ گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباو سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔ماہرین کے مطابق بجٹ اناملیز کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت آغاز سے شروع ہونے والا کاروباری ہفتے کے اختتام پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ گزشتہ روز ختم ہونے والے کاروباری ہفتے 100 انڈیکس 546 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2172 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح1 لاکھ 20 ہزار 699 رہی۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح1 لاکھ 18ہزار 527 رہی۔ بازار حصص میں ایک ہفتے کے دوران 2.45 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 119 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 4 ارب روپے کم ہوکر 14385 ارب روپے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث کاروبار کو عارضی وقت کے لیے روک دیا گیا بازارِ حصص میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغازمندی ہی سے ہوا جس کے بعد مارکیٹ پر مندی کا رجحان غالب رہا ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 1346 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 8 ہزار 662 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا.(جاری ہے) بعد ازاں پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان بڑھتا گیا اور 6948 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث کاروبار معطل کردیا گیا، اس وقت تک کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 3 ہزار 60 پوائنٹس کی سطح...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 ) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخی مندی کے بعد آج منگل کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغازپر مارکیٹ قدرے سنبھلی ہوئی نظر آئی دوپہر تک کے ایس سی 100 انڈیکس تقریباً 1628 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 116538 پر کھڑی ہے.(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے دنیا بھر کے بازارحصص میں بھونچال کی سی کیفیت پیدا کر دی تھی اور پاکستان سمیت ایشیا اور یورپ کی متعدد مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا پیرکے روز کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد کے ایس ای...
آئی ایم ایف معاہدے کے ثمرات، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے ثمرات نظر آنے لگے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 193 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 633 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
کراچی(کامرس رپورٹر)نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار حصص مندی کاشکار رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس341پوائنٹس گھٹ گیا۔مندی کے سبب انڈیکس 112000پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا ۔مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 63ارب97کروڑ روپے سے زائد کاخسارہ برداشت کرنا پڑاجبکہ 54.02فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر بینکنگ، پاور، سیمنٹ، ٹیلی کام،پیٹرول، انرجی، فارما اور دیگر سرگرم سیکٹڑ کے شیئرز میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں اورکاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو سے مارکیٹ تنزی کا شکار ہو کر منفی زون میں چلی گئی اور کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں ہی رہی۔مندی...
کراچی: مثبت معاشی اشاریوں، پاکستان اور چین کے درمیان 25کروڑ ڈالر کے طبی تجارت کے معاہدوں، پہلی ششماہی میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 20فیصد کے اضافے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتارچڑھاؤ کے باوجود تیزی رہی۔ تیزی کے سبب 53فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 75ارب 14کروڑ 14لاکھ 25ہزار 435روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروبار کا آغازتیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 1104پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی تھی لیکن وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔ البتہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی...
پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7 جنوری کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔ کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35.9 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 244 ارب روپے رہی۔