اونچی اڑان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ہزار پوائنٹس تک گر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست فروختی دباؤ (سیلنگ پریشر) دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں ابتدائی لمحات میں ہی تقریباً 1000 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صبح 10 بج کر 35 منٹ پر انڈیکس 984.

11 پوائنٹس یا 0.74 فیصد کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 32 ہزار 419.08 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اس مندی کی لہر کے دوران اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا جن میں کمرشل بینکس، کھاد، تیل و گیس کی تلاش، اور ریفائنری شامل ہیں۔
انڈیکس میں بھاری وزن رکھنے والے شیئرز جیسے اٹک ریفائنری (ARL)، نیشنل ریفائنری (NRL)، مری پیٹرولیم (MARI)، اوجی ڈی سی (OGDC)، پی پی ایل (PPL)، پی او ایل (POL)، ایم سی بی، میزان بینک (MEBL)، اور یو بی ایل سرخ نشان پر ٹریڈ کرتے رہے۔

اس سے قبل منگل کے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، جب مارکیٹ نے منافع اور خسارے کے درمیان جھولتے ہوئے دن کے اختتام پر 1 لاکھ 33 ہزار 403.19 پوائنٹس پر معمولی 33 پوائنٹس یا 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ بندش حاصل کی تھی۔

ماہرین کے مطابق حالیہ گراوٹ کی ممکنہ وجوہات میں مالیاتی پالیسی، عالمی مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال، اور سیاسی عدم استحکام شامل ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کار فی الحال احتیاطی رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور بڑی خریداری سے گریز کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ عدالت نے سابق صدر عارف علوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا جنگ بندی نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانیہ کی سخت وارننگ شبلی فراز دل کی تکلیف میں اسپتال منتقل، 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی شاندار کارکردگی، ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم ٹرمپ اور نیتن یاہو کی غزہ جنگ بندی پر 24 گھنٹوں میں دوسری خفیہ ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرگیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، دوران ٹریڈنگ 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 165 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، دوران ٹریڈنگ 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 165 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی چھاگئی تاہم کاروباری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 33 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 33 ہزار 403 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1421 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 33 ہزار 370 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 23 ارب 25 کروڑ 35 لاکھ 13 ہزار 314 روپے مالیت کے 32 کروڑ 44 لاکھ 60 ہزار 593 شیئرز کا لین دین ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 800 پوائنٹس کی کمی
  • سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرگیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 134,000 کی سطح عبور کر گیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 133,000 پوائنٹس کی نفسیاتی رکاوٹ کو عبور کرلی
  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا شان دار آغاز، انڈیکس  کی بلندی کا نیا ریکارڈ قائم
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال کا شاندار آغاز، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کردی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا