آئی ایم ایف معاہدے کے ثمرات، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
آئی ایم ایف معاہدے کے ثمرات، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
کراچی: (آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے ثمرات نظر آنے لگے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 193 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 633 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔