پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 476 پوائنٹس گر گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا اور کاروبار کے آخری اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے باعث مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔
کاروباری دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کے ایس ای-100 انڈیکس دورانِ دن بلند ترین سطح 147,892.25 پوائنٹس تک پہنچا۔ تاہم، فروخت کے دباؤ کے باعث تمام دن کا حاصل کردہ اضافہ ختم ہو گیا اور انڈیکس کم ترین سطح 146,417.
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 147000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 146,529.30 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 476.02 پوائنٹس یا 0.32 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے، ماہرین کے مطابق یہ کمی بنیادی طور پر منافع سمیٹنے کے رجحان کی وجہ سے آئی۔
مارکیٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت میں، موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا کرسی اے اے2 سے بڑھا کر سی اے اے ون کردی اور ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر مستحکم آؤٹ لک جاری کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر، تیزی کا طوفان مسلسل جاری
ماہرین کے مطابق یہ اپ گریڈ عالمی ادارے کی جانب سے مثبت اشارہ ہے، تاہم مستقبل میں مزید بہتری کے لیے مالی نظم و ضبط، بیرونی کھاتوں کا محتاط انتظام اور پائیدار ترقی پر توجہ دینا ضروری ہوگا۔
واضح رہے کہ کو پی ایس ایکس نے اتار چڑھاؤ والے سیشن کے بعد 147,005.32 پوائنٹس پر معمولی اضافے یعنی 0.05 فیصد کے ساتھ بند ہو کر ریکارڈ سطح قائم کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینجذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک ایکسچینج
پڑھیں:
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے اسٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، انشاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔