پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہت جلد بڑا سنگ میل عبور کرے گی، وجوہات کیا ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی کارکردگی سے متاثر کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 147000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
ماہرین کے مطابق اس وقت کارکردگی کے اعتبار سے یہ دنیا کی تیسری بڑی ایکسچینج بن چکی ہے، جو چند روز میں ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کا ریکارڈ بنانے جا رہی ہے۔
تنویر ملک: کارپوریٹ ارننگ سیزن اہم وجہسینیئر صحافی تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ کارپوریٹ ارننگ سیزن ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ لسٹڈ کمپنیاں اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر رہی ہیں، جن میں منافع نظر آ رہا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کو ڈیویڈنڈ دیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل پاکستان آئل کی جانب سے اچھا منافع ظاہر کیا گیا اور اپنے شیئر ہولڈرز کو فائدہ پہنچایا۔ اس وقت کارپوریٹ ارننگ سیزن عروج پر ہے۔
پاک-امریکا تجارتی معاہدہ اور معاشی اشاریےتنویر ملک کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
اس کے ساتھ پاکستان میں جاری کچھ لوکل سرویز میں کاروبار پر اعتماد بڑھنے کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔ معاشی اشاریوں میں بھی بہتری آ رہی ہے۔
مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا یہ مومنٹم فی الحال جاری رہے گا، کیونکہ نہ کوئی منفی پہلو نظر آ رہا ہے اور نہ ہی موجودہ نظام کو کوئی خطرہ درپیش ہے۔ کچھ عرصہ قبل رپورٹس آئی تھیں کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار پائی تھی۔
حمزہ گیلانی: بیرونی سرمایہ کاری کا رجحانسینیئر صحافی حمزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور مسلسل ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا امریکہ کا دوسرا کامیاب دورہ اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا یہ بیان ہے کہ بہت جلد امریکہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری آنے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 147 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا
ان کا مزید کہنا ہے کہ لسٹڈ کمپنیوں کے منافعوں کا اعلان ہو رہا ہے اور بہترین ڈیویڈنڈ سامنے آ رہے ہیں۔ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار اس وقت بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کا حجم بڑھ رہا ہے۔
ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کی منزل قریب100 انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار کی حد عبور کر چکا ہے، اور 1 لاکھ 47 ہزار 900 کا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے۔ امکان ہے کہ یہ جلد ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کا لیول عبور کر لے گا۔
صرف موجودہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 6,500 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی جریدوں کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس وقت دنیا کی تیسری بہترین کارکردگی دکھانے والی ایکسچینج ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف اسٹاک ایکسچینج اورنگزیب تنویر ملک جنرل عاصم منیر حمزہ گیلانی وزیرخزانہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف اسٹاک ایکسچینج اورنگزیب تنویر ملک حمزہ گیلانی پاکستان اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکسچینج کہنا ہے کہ تنویر ملک ہے اور رہا ہے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے