1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 15 اگست کو فیصل آباد میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100 روپے اور 1500 روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 15 اگست 2025 بروز جمع المبارک کو فیصل آباد میں ہوگی۔
(جاری ہے)
100 روپے والے انعامی بانڈ کا پہلا انعام سات لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام دو لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح تیسرا انعام ہزار روپے کے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 1850 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاکھ روپے روپے کے
پڑھیں:
مری میں 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ
مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مری مال روڈ پر 3 دن صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، مقدمات درج کئے جائیں گے۔ڈی سی کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔