Nawaiwaqt:
2025-11-10@01:55:18 GMT

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج ہزاروں روپے کمی کردی گئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی 10 گرام قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت20 ڈالر کمی کےبعد 3750 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شہباز حکومت قرضوں کے نئے ریکارڈ بنانے لگی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد آنے والی نگراں اور شہباز شریف نے قرض لینے کے نئے ریکارڈ بنالیے۔35 ہزار ارب روپے سے زائد کا قرضہ لینے کا انکشاف۔

، گزشتہ چند سالوں کے دوران پی ڈی ایم، نگراں اور شہباز حکومت کی جانب سے ملکی قرضوں میں بے تحاشا اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے چار سالوں میں 35 ہزار روپے روپے کا قرض لیا گیا اس میں چار ہزار ارب روپے بھی ترقیاتی اخراجات میں نہیں لگائے گئے۔

حکومت کے 8207 ارب روپے سود کی ادائیگی میں جا رہے ہیں پاکستان میں شرح سود 22 سے 11 فیصد پر آگیا ہے لیکن پھر بھی حکومت کے فنڈز ناقص پالیسیوں کی وجہ سود کی ادائیگیوں میں جا رہے ہیں۔

 سود کی ادائیگی کیلئے قرض لے رہے ہیں کیا اس سے معیشت بہتر ہو جائے گی؟۔پاکستان کا کل قرض 78 ہزار ارب روپے ہیں اگر بقایاجات ملا لیں تو 94 ہزار روپے روپے بنتے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ کل جو وفاقی حکومت کے جو سات وزراءپریس کانفرنس کر رہے تھے وہ بتا رہے تھے کہ آئی ایم ایف کی ا سٹاف لیول معاہدہ نشاندہی کر رہا ہے کہ حکومت صحیح سمت میں جا رہی ہے جبکہ چار ہفتے ہوگئے بورڈ میٹنگ کا اعلان نہیں ہوا۔

 مزمل اسلم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کہہ رہا ہے کہ شرح سود 11 فیصد ہے جبکہ اشیاءکی قیمتیں 40 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔ ملک میں سرمایہ کاری آتی نہیں ہے اگر آتی ہے تو منافع باہر جاتا ہے۔

 پچھلے 3 ماہ میں ملک میں 44 کروڑ ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری، جبکہ 75 کروڑ ڈالرز منافع کی مد میں بیرون ملک منتقل ہو گئے، ملک سے مختلف کمپنیاں باہر جا رہی ہیں۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

متعلقہ مضامین

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
  • ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
  • سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم
  • شہباز حکومت قرضوں کے نئے ریکارڈ بنانے لگی
  • سندھ سے ٹماٹر کی فصل آتے ہی ٹماٹر کی قیمت کم ہوگئی ہے۔
  • ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہے؟
  • سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی آئی یا نہیں؟
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم