بلوچستان میں آٹے کا شدید بحران، 20 کلو آٹے کا تھیلا کتنے کا ہو گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی۔
بلوچستان کے محکمہ خوراک کے پاس 8 لاکھ بوریاں گندم اسٹاک میں موجود ہونے کے باوجود رواں سال مارچ اور اپریل میں گندم خریدی نہیں گئی حتیٰ کہ پرانا اسٹاک بھی فروخت کردیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ اب صوبے کے پاس کوئی اسٹاک موجود نہیں، صوبے میں آٹے کے بحران کے باعث گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
بلوچستان، پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹا مہنگا ہو گیا۔
محکمہ خوراک نے بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹاک میں موجود گندم کو خراب ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر اونے پونے داموں فروخت کرکے گوداموں کی صفائی کر دی جس سے محکمہ کو 6 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔
100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 2038 پوائنٹس کم ہو کر 159592 پر بند ہوا، اس کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس 5682 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 163935 اور کم ترین سطح 158252 رہی۔
ایک ہفتے میں 4.43 ارب شیئرز کے سودے 180.9 ارب روپے میں طے ہوئے۔