سونے کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے بلند ترین سطح پر برقرار
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر )ملک میں بدھ کو سونے کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے بلند ترین سطح پر برقرار رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ آل پاکستان سرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا بھی 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے پر مستحکم رہا جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے پر برقرار رہی۔چاندی کی قیمت میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا، 24 قیراط کی فی تولہ چاندی 4 ہزار 637 روپے اور 10 گرام 3 ہزار 975 روپے پر مستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 3 ہزار 770 امریکی ڈالر فی اونس اور چاندی 44.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت روپے پر
پڑھیں:
سندھ سے ٹماٹر کی فصل آتے ہی ٹماٹر کی قیمت کم ہوگئی ہے۔
سندھ سے ٹماٹر کی فصل آتے ہی ٹماٹر کی قیمت کم ہوگئی ہے۔پیداوار بڑھانا کسان کی تباہی ہے۔ 15 روز قبل کراچی میں 500 روپے کلو بکنے والا ٹماٹر، آج 50 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔کوئٹہ کی فصل ختم ہونے اور سندھ کی فصل شروع ہونے کے درمیان تقریباً ایک ماہ کا وقفہ آیا۔ اس دوران شہر کی ضرورت ایرانی ٹماٹر سے پوری ہوئی مگر محدود سپلائی کے باعث قیمتیں 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔لیکن اب سندھ کا ٹماٹر آنے لگا ہے۔ سپلائی اس قدر ہے کہ 14 کلو ٹماٹر کی پیٹی آج 600 روپے کی بھی بکی ہے۔ جس میں کسان کا حصہ 100 روپے ہے۔ جو سپلائی بڑھنے کے ساتھ مزید کم ہوجائے گا۔ ماہرین کے مطابق اس چکر سے نکلنے کا واحد راستہ ویلیو ایڈیشن ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ برآمدات بڑھیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ اس کے لیے پیداوار سے صارف تک سپلائی چین کی ہر کڑی کو توجہ چاہیے۔ وزیراعظم نے ایک سال قبل اڑان پاکستان کا منصوبہ دیا تھا۔ لیکن اسٹیک ہولڈرز اس سپلائی چین کا حصہ کیسے بنے یہ حکمت عملی ابھی آنا باقی ہے۔