Jasarat News:
2025-11-09@08:30:40 GMT

مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری، ایک کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار ڈالر

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری، ایک کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار ڈالر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمۂ برائے جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری کر دیے ہیں، اس بار ایک مارخور کے شکار کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 46 ہزار امریکی ڈالرز کی ریکارڈ بولی لگائی گئی جو اب تک کی سب سے زیادہ بولی قرار دی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمۂ جنگلی حیات کے ترجمان کاکہنا ہےکہ  اس پروگرام سے صوبے کو مجموعی طور پر 54 کروڑ 27 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے،  اس آمدنی کا بڑا حصہ ان مقامی کمیونٹیز پر خرچ کیا جائے گا جو جنگلی حیات کے تحفظ اور دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام میں غیرملکی شکاریوں کی دلچسپی ہر سال بڑھ رہی ہے اور اس بار بھی زیادہ تر پرمٹ بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے افراد نے حاصل کیے ہیں،  ان غیرملکی شکاریوں کے لیے پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے خاص کشش رکھتے ہیں جہاں مارخور کی بڑی اور نایاب نسلیں پائی جاتی ہیں۔

محکمہ نے مزید کہا کہ شکار ایک منظم پالیسی اور محدود پرمٹس کے تحت کرایا جاتا ہے، جس کا مقصد نایاب جانوروں خصوصاً مارخور کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی معیشت کو سہارا دینا ہے۔

واضح رہے کہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے اور اس کے شکار کے لیے سخت قواعد و ضوابط وضع کیے گئے ہیں تاکہ اس کی نسل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

خیال رہےکہ  ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ ہمیشہ ایک جانور کے لیے مخصوص ہوتا ہے  یعنی ایک پرمٹ پر صرف ایک مارخور کا شکار کیا جا سکتا ہے، خیبرپختونخوا کے جاری کردہ 39 پرمٹس کا مطلب ہے کہ زیادہ سے زیادہ 39 مارخور شکار کیے جا سکیں گے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے شکار کے مارخور کے کے لیے

پڑھیں:

بیرونی ادائیگیوں کے باعث ریزروز میں دو کروڑ ڈالر سے زائد کمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی فارن ایکسچینج ریزروز میں 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی کمی آئی، جس کے بعد مجموعی ذخائر 19.66 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگرچہ ہفتہ وار بنیاد پر کمی دیکھی گئی، تاہم اکتوبر کے پورے ماہ کے دوران مجموعی طور پر ملکی ذخائر میں 75 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہانہ بنیاد پر فلو بہتر رہا لیکن آخری ہفتے میں دباؤ بڑھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس رکھے گئے ذخائر 3 کروڑ 12 لاکھ ڈالر اضافے سے 14.50 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی بینک کی سطح پر کچھ سپورٹ موصول ہوئی ہے۔

تاہم دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور وہ 5 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5.16 ارب ڈالر رہ گئے، جس سے مجموعی ریزروز کے نیٹ اثر میں کمی واقع ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی
  • ترسیلات زر بڑھنے کے ساتھ تجارتی خسارے میں بھی اضافہ،  ماہرین کا انتباہ
  • ممدانی کومیئر بننے سے ارب پتی بھی نہیں روک سکے، امریکی اخبار
  • بیرونی ادائیگیوں کے باعث ریزروز میں دو کروڑ ڈالر سے زائد کمی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • موت کے 16 سال بعد بھی مقبولیت برقرار، مائیکل جیکسن سب سے زیادہ کمانے والے مرحوم موسیقار قرار
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • 2 دن قیمت میں کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ نرخ میں 3700 روپے کا اضافہ