خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع کے سنگلاخ پہاڑوں کی بلندیوں پر آزاد گھومنے والے قومی جانور مارخور اور آئی بیکس کے شکار کی مہنگی ترین بولی پشاور میں لگی، جو مجموعی طور پر 19 لاکھ 13 ہزار امریکی ڈالر سے زائد میں فروخت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار

رواں سال مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے 39 پرمٹ خریدے گئے جن میں 4 مارخور جبکہ باقی آئی بیکس کے تھے۔ ان سے حکومت کو مجموعی طور پر 542 کروڑ 70 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔

شکار کے لیے پرمٹ لینے والوں میں غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی شکاری بھی شامل ہیں جو ایڈونچر شکار کے لیے بے تاب دکھائی دے رہے تھے۔

مقامی شکاری کی کامیابی

پشاور کے نوجوان شکاری ارباب صفوان آئی بیکس کا پرمٹ لینے میں کامیاب ہوئے اور چترال کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں دیواگول اور بریپ میں شکار کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں، پہلی بار پہاڑوں میں شکار کروں گا۔

ٹرافی ہنٹنگ

خیبر پختونخوا حکومت نے مارخور کی آبادی میں خاطر خواہ اضافے اور مقامی آبادی کو سہولت دینے کے لیے مارخور ٹرافی ہنٹنگ کا آغاز کیا تھا، جس کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مقامی آبادی کو دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں استور مارخور کے شکار کا سیزن ختم، کتنے کروڑ روپے حاصل ہوئے؟

محکمے کے مطابق مارخور کے بعد کچھ سالوں سے آئی بیکس ٹرافی ہنٹنگ بھی متعارف کرائی گئی ہے جو شکاریوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

محکمے کے مطابق پاکستان کا قومی جانور مارخور جو سخت پہاڑوں کی چوٹیوں پر گھومتا ہے، بین الاقوامی ٹرافی ہنٹنگ کا تاج ہے، اور چترال میں اس کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

اب چترال کے خشک اور سخت پہاڑوں میں گھومنے والے آئی بیکس بھی آمدنی کا ذریعہ بن گئے ہیں۔

لمبے سینگوں، لمبی داڑھی اور بے مثال پھرتی والے یہ جانور پہاڑوں کی چوٹیوں پر رہتے ہیں اور سردیوں میں خوراک کی تلاش میں نیچے آتے ہیں۔ ان کا شکار شکاریوں کے لیے بڑا چیلنج اور ایڈونچر سمجھا جاتا ہے۔

بولی کا طریقہ کار

محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا ہر سال ستمبر کے آغاز میں مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے پرمٹ کے لیے بولی کا اعلان کرتا ہے، جس میں 3 مختلف کیٹیگریز رکھی جاتی ہیں: غیر ملکی، ملکی اور مقامی افراد کے لیے۔

مقامی شکاریوں کو فی پرمٹ 15 ہزار روپے کے بینک ڈرافٹ جمع کرانے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ہی وہ بولی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

محکمہ تمام شکاریوں کو تاریخ دیتا ہے اور بولی پشاور میں منعقد ہوتی ہے۔ دنیا بھر کے شکاری حصہ لے سکتے ہیں، جبکہ پاکستانی اور مقامی شکاریوں کو خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔

پرمٹ کی اقسام اور قیمتیں

ڈی ایف او اعجاز خان کے مطابق غیر ملکیوں، پاکستانیوں اور مقامی شکاریوں کے لیے پرمٹ کی 3 مختلف قسمیں ہیں۔

غیر ملکیوں کے لیے ابتدائی قیمت 2 لاکھ ڈالر سے زائد ہوتی ہے۔پاکستانی شکاریوں کے لیے ابتدائی قیمت 900 ڈالر ہے۔مقامی شکاریوں کے لیے ابتدائی قیمت 525 ڈالر رکھی جاتی ہے۔

شکاری اپنی مرضی سے مزید بولی بڑھاتے ہیں۔

بولی کا ماحول اور دلچسپ واقعات

بولی کے دوران چیف کنزرویٹر ابتدا کرتے ہیں اور علاقے کا نام، پرمٹ کی تعداد اور شکار کی خصوصیات بیان کرتے ہیں۔

ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ ’آئی بیکس گولین گول کے لیے 900 ڈالر، شکار آسان اور جانور بڑے، شکاری دل کھول کر بولی لگائیں‘۔ جس پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا اور بولی کا آغاز ہوا۔

بولی میں شکاری یا اس کے نمائندے کی موجودگی لازمی ہوتی ہے۔

کچھ مقامی شکاریوں نے اپنی پسند کے علاقوں کے لیے زیادہ بولی دی۔ اپر چترال کے کھوژ گول آئی بیکس کے لیے پرمٹ 525 ڈالر سے شروع ہو کر 1500 ڈالر تک پہنچ گیا، جو حباب نامی شکاری نے حاصل کیا۔

شکار کی دشواریاں

مارخور اور آئی بیکس کا شکار ان کے بلند پہاڑوں پر رہنے، تیز نظر اور سونگھنے کی صلاحیت کی وجہ سے نہایت مشکل ہے۔

چترال کے مقامی شکاری آصف رضا کے مطابق ہمارے چترال میں کہاوت ہے کہ پہاڑی بکری کے شکار کا گوشت کھانے سے پہلے شکاری کو اپنا گوشت کھانا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا: مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی سب سے بڑی بولی کتنے میں ہوئی؟

انہوں نے بتایا کہ کئی ہزار فٹ بلندی پر آکسیجن کی کمی، طویل سفر اور کئی دن انتظار شکار کو مشکل بنا دیتے ہیں۔

19 لاکھ ڈالر سے زائد کی بولی

بولی پشاور میں محکمہ جنگلی حیات کے دفتر میں لگی۔ ڈی ایف او کوہاٹ کے مطابق سب سے مہنگا مارخور کا پرمٹ 2 لاکھ 46 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔مجموعی طور پر 39 پرمٹ 19 لاکھ 13 ہزار 842 ڈالر میں فروخت ہوئے۔

محکمے کے مطابق بڑے اور عمر رسیدہ جانوروں کا انتخاب کیا جاتا ہے تاکہ نسل متاثر نہ ہو۔

مارخور کی آبادی میں اضافہ

1980 کی دہائی میں مارخور کی آبادی ختم ہونے کے قریب تھی۔ بعد میں حکومت اور مقامی آبادی نے مل کر تحفظ کیا۔

آج صرف چترال گول نیشنل پارک میں مارخور کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے اور غیر قانونی شکار پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی بیکس اپر چترال چترال شکار کا لائسنس لائسنس مارخور ہنٹنگ ٹرافی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی بیکس اپر چترال چترال شکار کا لائسنس لائسنس ہنٹنگ ٹرافی مارخور اور آئی بیکس کے شکار شکاریوں کے لیے مقامی شکاریوں ٹرافی ہنٹنگ مقامی شکاری اور مقامی مارخور کی کے مطابق چترال کے بولی کا ڈالر سے شکار کے ہوتی ہے

پڑھیں:

رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا

ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو رافیل گرانے کے دلچسپ اشارے خبروں کی زینت بن گئے۔

پاکستان کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کے جملوں کا جواب ایک منفرد اور طنزیہ انداز میں دیا، وہ میدان میں اپنی گیند کا جادو چلاتے رہے ساتھ ہی اپنے اشاروں سے بھارتی شائقین کو تڑپاتے بھی رہے۔

باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے دوران حارث نے اپنے ہاتھ کی انگلیوں سے 0-6 کا اشارہ بنایا اور پھر ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اُڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا۔

Haris Rauf never disappoints, specially with 6-0. pic.twitter.com/vsfKKt1SPZ

— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 21, 2025


یہ منظر دیکھتے ہی شائقین کے ذہن فوراً پاکستان ایئر فورس کی اُس تاریخی کامیابی کی طرف چلے گئے جب رواں سال مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 6 لڑاکا طیارے، جس میں 3 فرانسیسی رافیل طیارے تھے مار گرائے گئے تھے۔ تاہم میچ کے موقع پر گراؤنڈ میں موجود شائقین نے ’رافیل رافیل‘ کے نعرے بھی لگائے۔

Love you Haris rauf for this. pic.twitter.com/1R5Y5aeVmK

— Abdullah (@Rflx_56_) September 21, 2025


بھارتی شائقین کے مسلسل آوزیں کسنے پر حارث رؤف اپنے دلچسپ اشاروں سے جواب دیتے رہے، کبھی کان میں انگلی ڈال کر اشارہ کرتے رہے کہ آواز نہیں آرہی تو کبھی پیر سے دھول اڑا کر بھارتیوں کا منہ بند کرواتے رہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں، پاکستانی شائقین نے اسے جرات مندانہ اور برجستہ جواب قرار دیا اور حارث رؤف کو رافیل ہنٹر کا خطاب دے ڈالا، جبکہ بھارتی شائقین سخت برہم دکھائی دیے اور نفرت کا اظہار کرنے لگے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پی پی نے سندھ کی ایسی حالت بنادی وہاں بھی لوگ چاہتے ہیں کاش مریم نواز جیسی وزیراعلی ہوتی، عظمی بخاری
  • مارخور کے شکار کیلئے پرمٹ جاری: ایک مارخور کے شکار کیلئے کتنے لاکھ ڈالرز کی بولی لگی؟
  • رنویر سنگھ سے دوستی کیسے ہوئی؟ علی ظفر نے بتا دیا
  • دور ہوتی خوابوں کی سرزمین
  • ٹریڈنگ کارپوریشن کوایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کیلئے بولی مل گئی
  •  پشاور اور گردونواح زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے
  • فلسطین کی صورتحال ہر لمحہ خراب ہوتی جا رہی ہے، گوترش
  • شرجیل میمن کو جتنی وفاق و پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی، عظمیٰ بخاری
  • رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا