بڑے ہوائی اڈے نجکاری کیلئے پیش، پی آئی اے کے خریداروں میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )نجکاری کمیشن کے بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری اور اسلام آباد، لاہور، اور کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے انتظام کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے۔ وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل) کی قیادت کے حامل کنسورشیم کی درخواست پر کنسورشیم میں اے کے ڈی ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

پریس ریلیز کے مطابق اس شمولیت نے اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشنز (ایس او کیو) میں بیان کردہ شرائط کی تعمیل کی ہے، اے ایچ سی ایل کنسورشیم 4 پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان میں سے ایک ہے، جو پی آئی اے سی ایل کی جاری نجکاری کے عمل میں حصہ لے رہا ہے۔بورڈ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) کو بھی سفارش کی کہ اسلام آباد، لاہور، اور کراچی ایئرپورٹس کو نجکاری پروگرام میں شامل کیا جائے، اس تجویز کے تحت ایئرپورٹس کے انتظام کو طویل مدتی کنسیشن کی بنیاد پر پیش کیا جائے گا، تاکہ عملی کارکردگی میں بہتری اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

ہاس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی ایل) کی نجکاری کے لیے، بورڈ نے حوالہ جاتی قیمت (ریفرنس پرائس) کی منظوری دی اور سیل پرچیز ایگریمنٹ کی شرائط کو سی سی او پی کو جمع کروانے کے لیے حتمی شکل دی۔ایچ بی ایف سی ایل کے لین دین کو پاکستان مارٹیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ (پی ایم آر سی ایل) کو نیگوشیئٹڈ سیل کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے، جو پری کوالیفائیڈ بولی دہندہ ہے۔سی سی او پی اور وفاقی کابینہ نے جولائی 2023 میں پہلے ہی ایک پری کوالیفائیڈ بولی دہندہ کو نیگوشیئٹڈ سیل کے ذریعے آگے بڑھنے کی منظوری دی تھی۔پی ایم آر سی ایل کی بولی حوالہ جاتی قیمت کی سی سی او پی سے منظوری اور کابینہ کی توثیق کے بعد کھولی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراین اے 66 ضمنی الیکشن ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب این اے 66 ضمنی الیکشن ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے آذری یوم فتح: پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجان اسرائیلی آرمی چیف کا فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری تباہ کرنےکا حکم وزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا افغان طالبان کی ڈھٹائی، ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھا لیے، استنبول مذاکرات بے نتیجہ ختم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی آئی اے

پڑھیں:

پاکستان میں فٹبال فروغ کیلئے تعاون کرینگے، نائب صدر فیفا

اسلام آباد (محمد ارسلان سے) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان آ کر خوشی ہوئی ہے، 2017 کے بعد یہ میرا پہلا دورہ ہے، میں اچھے وقت میں آیا ہوں کیونکہ اب یہاں فٹبال کی منتخب باڈی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے سامنے ایک واضح روڈ میپ ہے، ہم فیفا اور اے ایف سی کے تعاون سے اس خوبصورت ملک میں فٹبال ٹیم کو ترقی دیں گے۔فیفا کے سینئر نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگ اس کھیل کو قریب سے فالو کرتے ہیں، ہمیں اس کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے، انفراسٹرکچر اتنا اچھا نہیں ہے لیکن اور پروگراموں سے اسے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، مستقبل قریب میں آپ کو تبدیلیاں نظر آئیں گی۔اس موقع پر چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان آمد پر فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فٹبال کے فروغ کیلئے ان کی آمد انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم کے وڑن کے تحت کھیلوں کے میدان میں مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں، فیفا کے ساتھ مل کر پاکستان میں موجود ٹیلنٹ تلاش کریں گے، وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں میں ہماری تیس کھیلوں پر خصوصی توجہ ہے۔چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے مزید کہا کہ نوجوانوں سے کئے گئے وعدوں پر مثبت انداز میں عمل ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلے
  • بڑے ہوائی اڈے بھی نجکاری کیلئے پیش، اے کے ڈی گروپ پی آئی اے کے خریداروں میں شامل
  • نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس، 3 ہوائی اڈوں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش
  • نجکاری کمیشن بورڈ اجلاس، 3 ہوائی اڈوں کوپرائیویٹائز کرنے کی سفارش
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈوب گئے
  • پاکستان میں فٹبال فروغ کیلئے تعاون کرینگے، نائب صدر فیفا
  • پنجاب کابینہ کا اجلاس، بھرتیوں کی منظوری ، الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی سمری مسترد
  • اسموگ میں اضافہ کرنےوالی انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل
  • بس کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد، ائیر پنجاب کی منظوری، پاکستان کو امن کی مثال بنائینگے: مریم نواز