سٹی 42: پاکستان کے دورے پر آئے ‎ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی وزارت داخلہ آمد ہوئی، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پرتپاک استقبال کیا‎۔

 ‎ ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایانے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کی،ملاقات میں پاک تعلقات ترکیہ، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، انسانی سمگلنگ، بارڈر سیکیورٹی، سائبر کرائم، کوسٹ گارڈاور پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال‎‎ کیا گیا۔

   واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن

  دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کو مزید فعال کرنے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیاگیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ  ورکنگ گروپ ہر سال چار مرتبہ ملاقات کرے گا۔ دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ  کیا۔

 ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی  ترکیہ کی سیکیورٹی سے الگ نہیں ہے۔ 

یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے

 ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا  نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں فعال کردار کو سراہا‎‎‎‎۔

 ‎ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن ایک بین الاقوامی مسلہ ہے، اس کے سدباب کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔ 

اپٹما نے وزارت فوڈ سکیورٹی کے خلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا

 پاکستان کی جانب سے انٹر پول کے انتخابات میں ترکیہ کی بھر پور حمایت کا اعلان‎ کیاگیا۔ملاقات میں  انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا فیصلہ‎ کیاگیا۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ ‎پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس محدود وسائل کے باوجود قابل ستائش کام کر رہی ہے، گزشتہ پانچ سال میں پاکستان سے ترکیہ منشیات سمگلنگ کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ 

پنجاب حکومت کے نئے پنشن رولز سے متعلق کیس کی سماعت,جواب طلب

 ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین  پولیس ٹریننگ کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق‎ کیاگیا۔‎دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے پر بھی اتفاق‎‎ کیا۔

 ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ‎ترکیہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔ ‎ ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا ‎ نے پاکستان  میں  شاندار  مہمان  نوازی  پر  پاکستانی  ہم منصب کا شکریہ ادا  کیا ۔

فیصل آباد : ای چالان کا باقاعدہ آغاز

 ‎‎ترکیہ  کے وفد کے ارکان،  وزیر مملکت  داخلہ طلال چودھری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ این پی اے، آئی جی ایف سی، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ڈی جی این سی سی آئی اے، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی ترکیہ کے وزیر تعاون بڑھانے دونوں ممالک کے شعبے میں پاکستان کے ملاقات میں ورکنگ گروپ میں تعاون پر اتفاق کے مابین تعاون کو

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار